• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

افغانستان میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، شیخ رشید

شائع August 25, 2021
انہوں نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے
---فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے ---فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان میں رونما ہونے والی حالیہ سیاسی صورتحال پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے، کابل میں بھارتی قونصل خانے اسلام آباد کے خلاف استعمال ہورہے تھے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور اس کے لیے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بی ایل ایف کو استعمال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فنڈنگ رکنے سے ٹی ٹی پی انتشار کا شکار ہے، فواد چوہدری

علاوہ ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے اتحادی ہونے کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے، ہم نے تاریخی کردار ادا کیا جبکہ ہم نے 80 ہزار لوگوں کی جان کا نذرانہ پیش کیا اور لاکھوں معذور ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد طورخم اور چمن کے راستے حالیہ دنوں میں 65 فیصد تک کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے 15 سے 24 اگست کے دوران تقریبا 2500 لوگوں کو پاکستان لائے ہیں جس میں 500 لوگ دوسرے ممالک جائیں گے جبکہ 15 سو لوگ طورخم کے راستے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان آئے ہیں، وزارت داخلہ کا کام ہے کہ انہیں طورخم سرحد تک پہنچا دیں باقی وہ جانیں ان کا کام جانیں، پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے، حالیہ پانچ دنوں میں چمن کے راستے سے بزنس میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میری جان کو خطرہ ضرور ہے لیکن گھبرانے والوں میں سے نہیں، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ طورخم اور چمن کے راستے حالیہ دنوں میں 65 فیصد تک کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد خونریزی نہیں ہوئی جو خوش آئند بات ہے جبکہ وہاں تدریسی ماحول بھی فعال ہوچکا ہے، ہمارا طالبان کے ساتھ معاملہ طے ہے کہ ان کی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی اور نہ ہی ہم اس کی اجازت دیں گے۔

وزیر داخلہ نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد نئی دہلی کو منہ کی کھانی پڑی ہے کیونکہ بھارتی قونصلیٹ پاکستان کے خلاف استعمال ہورہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور اس کے لیے تحریک طالبان پاکستان اور بی ایل ایف کو استعمال کررہا ہے۔

مزیدپڑھیں: ’طالبان نے یقین دلایا ہے افغان سرزمین ٹی ٹی پی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘

شیخ رشید نے واضح کیا کہ سی پیک سے منسلک 40 کمپنیوں کی سیکیورٹی فوج کے پاس ہے جبکہ ایک سے زائد چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں شامل ہیں اور گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں انہیں بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

’افغانستان کے معاملے میں وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے ‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان، افغانستان کی سیاسی صورتحال پر قوم سے خطاب کریں گے، اسلام آباد میں آئندہ برسوں میں سیکیورٹی کی مزید ضرورت ہوگی، اسلام آباد میں 11 سو سے زائد کیمرے لگائے جائیں گے جبکہ سیکیورٹی کا نیا نظام لا رہے ہیں جہاں سے ملک کے حصوں سے جوڑ دیا جائے گا تاکہ سیکیورٹی کے نظام کو مربوط بنایا جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے کہا کہ ان کے لیے صرف مفت مشورہ ہے کہ یہ خطے آئندہ برسوں میں سیاسی اعتبار سے بہت اہم ہوگا، ڈومیسٹک سیاست کا وقت نہیں ہے۔

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرکے کہا کہ میں انہیں کہوں گا کہ وہ حالات کو سمجھیں کیونکہ پی ڈی ایم میں وہ ہی ایک شخص ہے جو سمجھتا ہے کہ ملک کے گردو نواع میں کیا ہورہا ہے، اپوزیشن جلسے جلوس کے بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024