• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بلوچستان میں فائرنگ سے 3 کان کن جاں بحق

شائع August 25, 2021
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا — فائل فوٹو: رائٹرز
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا — فائل فوٹو: رائٹرز

سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے 70 کلو میٹر دور مرور کول فیلڈ ایریا میں چند مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقتولین کی شناخت ہدایت الرحمٰن، گل حاکم اور عبدالوکیل کے نام سے کی گئی جو دو نجی کوئلے کی کمپنیوں 'نیشنل کول کمپنی' اور 'دینار کول مائنز' میں کام کرتے تھے۔

واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ رات گئے مسلح افراد علاقے میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کان کن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

حنا تھانے کے سینئر پولیس افسر گل محمد نے ڈان کو بتایا کہ 'تین کان کن موقع پر ہی دم توڑ گئے کیونکہ انہیں متعدد گویاں لگی تھیں'۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا تھا کہ 'ہمارے پاس گولیوں سے چھلنی تین لاشیں لائی گئی ہیں'۔

حملہ آور کان کنوں کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے جبکہ قریبی چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو واقعے کی اطلاع دیر سے ملی کیونکہ پہاڑی علاقے میں موبائل فون سروس دستیاب نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: باجوڑ میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک اور پولیو افسر قتل

تین میں سے دو مقتولین کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے شانگلہ سے ہے جبکہ تیسرا کوئٹہ کا رہائشی تھا۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 'بظاہر واقعہ کان کنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024