• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کووڈ کے کن مریضوں کو ہسپتال میں داخلے کے خطرے کا سامنا ہوتا ہے؟

شائع August 24, 2021 اپ ڈیٹ August 25, 2021
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ویکسین استعمال نہ کرنے والے کووڈ مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ ویکسینیشن مکمل کرنے والوں کے مقابلے میں 29 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ویکسین استعمال نہ کرنے والے افراد میں کووڈ کی تشخیص کا امکان ویکسینیشن کرانے والوں کے مقابلے میں لگ بھگ 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

یہ نتائج لاس اینجلس کاؤنٹی کے یکم مئی سے 25 جولائی کے ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بیماری اور ہسپتال میں داخلے کی شرح کے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ اس وقت جب کورونا کی زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہی ہے مجاز ویکسینز سے کووڈ کا شکار ہونے سے تحفظ ملتا ہے اور بیمار ہونے پر سنگین علامات کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

سی ڈی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر روشیلے ولینسکے نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر آپ کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تو آپ بہت زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کے خطرے اور سنگین نتائج کو نظرانداز مت کریں، ویکسینز اس وبا سے باہر نکلنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

اس تحقیق کے لیے لاس اینجس کاؤنٹی کے 43 ہزار 127 افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ہسپتال میں داخلے کی شرح کے لیے کووڈ سے متاثر ہونے کے 14 دن میں ہسپتال داخلے کو پیمانہ بنایا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ویکسینز سے دور رہنے والے افراد کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

اس تحقیق کے نتائج سی ڈی سی کے جریدے Morbidity and Mortality میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل حال ہی میں سی ڈی سی کی جانب سے 3 تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ویکسینز سے کورونا وائرس کے خلاف ملنے والا تحفظ وقت کے ساتھ گھٹ جاتا ہے لیکن ہسپتال میں داخلے کا خطرہ ویکسینیشن کے ہفتوں بعد بھی بہت کم ہوتا ہے۔

اس موقع پر سی ڈی سی کی ڈائریکٹر روشیلے ولینسکے نے وائٹ ہاؤس میں بریفننگ کے دوران بتایا کہ جولائی کے آخر اور اگست کے شروع تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے 3 نکات واضح ہوکر سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک نکتہ تو یہ ہے کہ ویکسین سے کووڈ کے خلاف ملنے والا تحفظ وقت کے ساتھ گھٹ جاتا ہے، دوسرا یہ ہے کہ ویکسین کی افادیت بیماری کی سنگین شدت، ہسپتال میں داخلے اور موت سے بچانے کے لیے ٹھوس حد تک برقرار رہتی ہے جبکہ تیسرا یہ کہ ویکسین کی افادیت مجموعی طور پر ڈیلٹا قسم کے خلاف گھٹ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024