• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ہواوے کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون کیسا ہوگا؟

شائع August 24, 2021
میٹ 50 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل
میٹ 50 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل

ہواوے نے جولائی 2021 کے آخر میں پی 50 سیریز کو متعارف کرایا تھا اور اب فلیگ شپ میٹ 50 کو پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

اوریہ چینی کمپنی کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون بھی ہوسکتا ہے جس کا ڈیزائن دنگ کردینے والا ہوگا۔

میٹ 50 سیریز کے فونز کے حوالے سے اب تک کچھ زیادہ تو معلوم نہیں ہوسکا مگر ایک پیٹنٹ سے فون کے ڈیزائن کا عندیہ ملتا ہے۔

ایک رپورٹ میں میٹ 50 کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہواوے کی جانب سے آرک ڈسپلے الٹرا curved سائیڈز کے ساتھ ہوگا۔

فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل
فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل

اس ڈسپلے میں متعدد ٹچ فنکشنز بشمول والیوم کنٹرول کے ساتھ دیئے جائیں گے جبکہ سیلفی کمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوگا۔

ہواوے کی جانب سے اس خیال پر کافی عرصے سے غور کیا جارہا ہے اور یہ پیٹنٹ بھی مارچ 2019 کا ہے۔

اس کی چند چیزوں پر عملدرآمد میٹ 30 سیریز پر بھی ہوا تھا اور اس کے فونز میں والیوم روکر نہیں تھے بلکہ سائیڈ پر کسی بھی جگہ ڈبل ٹیپ فنکشن تھا۔

اس فنکشن سے ساؤنڈ کے ورچوئل کنٹرولز کو متحرک کیا جاسکتا تھا۔

تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ نئے فون کی ایکسٹرا اسکرین کو شولڈر ٹریگرز، متعدد آئیکونز اور ایک لائن کے پیغامات پڑھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

یعنی بالکل گلیکسی زی فلپ کے فرسٹ جنریشن فون کی طرح۔

کانسیپٹ امیجز میں ون کے بیک کیمرا سیٹ اپ کی بھی جھلک ہے۔

تاہم میٹ 50 سیریز میں یہ ڈیزائن واقعی ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024