• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مفتاح کا الیکشن میں ووٹ دینے کے وعدے پر 'چلی ملی' سے متعلق شکایت دور کرنے کا عہد

شائع August 24, 2021
ایک صارف نے چلی ملی جوسی نہ ہونے کی شکایت کی تھی
— فائل فوٹو: مفتاح اسمٰعیل فیس بک
ایک صارف نے چلی ملی جوسی نہ ہونے کی شکایت کی تھی — فائل فوٹو: مفتاح اسمٰعیل فیس بک

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل نے آئندہ الیکشن میں ان کی جماعت کو ووٹ دینے کے وعدے پر بچوں کی پسندیدہ جیلی 'چِلی مِلی' کے معیار سے متعلق شکایت دور کرنے کا عہد کرلیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 2 روز قبل اسامہ لالی نامی ٹوئٹر صارف نے مفتاح اسمٰعیل کے خاندانی کاروبار کی مقبول جیلی 'چلی ملی' سے متعلق ٹوئٹ کی تھی۔

اپنی ٹوئٹ میں اسامہ نامی صارف نے لکھا تھا کہ 'چلی ملی اب جوسی کیوں نہیں رہی؟ ہمیشہ اتنی سوکھی اور مری ہوئی ہوتی ہے ایسا لگتا ہے کہ چلی ملی ڈرائی فروٹ کھا رہے ہوں'۔

گزشتہ روز مذکورہ ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ 'میں انہیں کہوں گا کہ چلی ملی کو مزید جوسی بنائیں لیکن برائے مہربانی مجھ سے وعدہ کریں کہ آئندہ الیکشن میں آپ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے'۔

مفتاح اسمٰعیل کی حالیہ ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی، کسی نے ان کی حمایت کی تو کچھ نے شدید تنقید جبکہ کئی صارفین نے دیگر مصنوعات کو بھی بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا اور دیگر انہیں مختلف تجاویز بھی دیں۔

فریحہ نامی صارف نے لکھا کہ 'جہاز سے گھروں پر چلی ملی گروائیں میرا ووٹ آپ کا'۔

جاسر شہباز نے لکھا کہ 'مفتاح بھائی کوکو مو کا بھی کچھ کریں، ایک، 2 میں تو چاکلیٹ نکلتی ہی نہیں'۔

روبز نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'لیز کا بھی کچھ کریں اس میں صرف ہوا بھری ہوتی ہے'۔

اوشاز نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ 'میں اگلے الیکشن میں آپ کے لیے سوشل میڈیا مہم چلاؤں گا اگر آپ نٹیلا کی قیمتوں میں کمی اور ایک پیکٹ میں کوکو مو کی تعداد بڑھانے پر رضامند ہوں'۔

محمد عدیل نے لکھا کہ 'بریانی سے بات اب چلی ملی پر آگئی ہے، حالات واقعی نازک ہیں'۔

امبر راحم شمسی نے لکھا کہ 'چلی ملی کو عزت دو'۔

مصطفیٰ نامی صارف نے لکھا کہ 'مفتاح اسمٰعیل ریاست اور معاشرے کے درمیان خلا کر پُر کرتے ہوئے'۔

عذیر نامی صارف نے مشورہ دیا کہ 'آپ کو تمام بڑے شہروں میں ایم اینڈ ایم اسٹور کی طرغ فلیگ شپ کوکو مو اسٹور کھولنے چاہئیں اور انہیں مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کریں'۔

شہربانو نے کہا کہ 'اور ووٹ نہ دیا تو پہلے والا جوس بھی نکال دیں گے'۔

ایک اور صارف نے پیکٹ میں جیلی کی تعداد بڑھانے کا کہا۔

خیال رہے کہ مفتاح اسمٰعیل اس سے قبل بھی اپنے خاندانی کاروبار کی مصنوعات کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے کرچکے ہیں۔

رواں برس مارچ میں کراچی کے حلقے این اے -249 کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران انہوں نے عوام میں ٹافیاں تقسیم کی تھیں جن پر ان کی تصویر، نام اور حلقہ موجود تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024