• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ابھیشیک بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل

شائع August 23, 2021
فلم کے سیٹ پر ابھیشیک بچن کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں—فائل فوٹو: فیس بک
فلم کے سیٹ پر ابھیشیک بچن کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابھیشیک بچن دائیں ہاتھ میں زخم آنے کے باعث ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں گزشتہ روز سے داخل ہیں۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

فلم کے سیٹ پر ابھیشیک بچن کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ابھیشیک بچن کو دائیں بازو پر سِلنگ پہنے دیکھا گیا جبکہ ان کی انگلیوں پر بھی کئی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ابھیشیک کے والد اور بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو شویتا بچن کے ساتھ ممبئ کے ہسپتال کے باہر دیکھا گیا تھا۔

وہ دونوں ابھیشیک بچن سے ملنے کےلیے ہسپتال پہنچے تھے جو شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے وہاں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک بچن بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

امیتابھ بچن کو سفید رنگ کا کرتا پاجامہ پہنے دیکھا گیا تھا اور انہوں نے ہوڈی اور ماسک بھی پہنے ہوئے تھے۔

—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

دوسری جانب ابھیشیک کی اہلیہ ایشوریا رائے ، بیٹی ارادھیا بچن کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے مدھیا پردیش میں ہیں لہذا وہ ان سے ملنے نہ آسکیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی نئی آنے والی تامل فلم کے ریمیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کے پروڈیوسر بھی خود ابھیشیک ہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024