• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لندن: بیٹے جنید صفدر کے نکاح میں مریم نواز کی آن لائن شرکت

شائع August 23, 2021
تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی — فوٹو:زہرا فوٹوگرافی
تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی — فوٹو:زہرا فوٹوگرافی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوا جس میں انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

مریم نواز کی جانب سے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کرنے کے بعد سے ہی جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کے چرچے تھے اور اب تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں منعقد ہوئی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔

— فوٹو:زہرا فوٹوگرافی
— فوٹو:زہرا فوٹوگرافی

تاہم بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے مریم نواز اور ان کے شوہر لندن نہیں گئے، انہوں نے 11 اگست کو ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے حکومت سے درخواست نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی ہونے والی بہو کس کی بیٹی ہیں؟

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنید صفدر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اللہ، تمہیں ہمیشہ خوش و آباد رکھے'۔

تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار شریک ہوئے، جو نکاح کے وقت جنید کی دائیں جانب موجود تھے۔

علاوہ ازیں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر، ان دنوں لاہور میں موجود ہیں اور وہ بیٹے کے نکاح میں بذریعہ ویڈیو کال شریک ہوئے۔

— فوٹو:زہرا فوٹوگرافی
— فوٹو:زہرا فوٹوگرافی

جنید صفدر کا ٹکسڈو کس برانڈ کا تھا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں البتہ دلہن کا لہنگا بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی نے تیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے حکومت سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں مانگوں گی، مریم نواز

مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے گئے دعوت نامے کے مطابق جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا ہے۔

— فوٹو:زہرا فوٹوگرافی
— فوٹو:زہرا فوٹوگرافی

اگرچہ دلہن سے متعلق زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن یہ معلوم ہے کہ وہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمٰن خان کی بیٹی ہیں جنہیں 1997میں نواز شریف کے بطورِ وزیراعظم دوسری مدت کے دوران احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

— فوٹو:ڈان
— فوٹو:ڈان

اسحٰق ڈار کے بیٹے اور جنید صفدر کے خالو، علی ڈار نے ٹوئٹر پر تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نکاح کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں اسحٰق ڈار اور دلہے کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

جنید صفدر کے کزن اور ماموں حسین نواز کے بیٹے زید نے بھی انسٹاگرام پر دلہے کے ساتھ بنوائی گئی تصویر شیئر کی۔

— فوٹو:زید حسین نواز انسٹاگرام
— فوٹو:زید حسین نواز انسٹاگرام

شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ نے بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔

— فوٹو:جاوید حسین
— فوٹو:جاوید حسین

دوسری جانب بظاہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی نظر آنے والے افراد پر مشتمل ایک چھوٹے گروپ نے ہوٹل کے باہر نواز شریف کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے اس گروپ کو منتشر کرنے کے لیے مداخلت کی۔

تاہم، نواز شریف کے خلاف مختصر پیمانے پر کیے گئے اس احتجاج سے نکاح کی تقریب متاثر نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024