• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

او آئی سی کا دہشت گردی سے پاک افغانستان کا مطالبہ

شائع August 23, 2021
بیان میں ملک میں موجودہ تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا گیا — فائل فوٹو
بیان میں ملک میں موجودہ تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا گیا — فائل فوٹو

اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے طالبان کے قبضے کے بعد دہشت گردی سے پاک افغانستان اور تنازع کے حل کے لیے بات چیت کا مطالبہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں او آئی سی نے کہا کہ 'افغانستان کو دوبارہ کبھی دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دینی چاہیے'۔

بیان میں ملک میں موجودہ تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تنظیم نے کہا کہ وہ 'امن، استحکام اور قومی مفاہمت' کی اہمیت پر زور دینے کے لیے نمائندے افغانستان بھیجے گی۔

جی سیون سمیت دیگر بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ اس بات پر غور کریں گے کہ افغانستان میں صورتحال کو کیسے قابو میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں عوام، عالمی برادری کی قابل قبول حکومت قائم ہوگی، حکمت یار

اپنے بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے افغانستان کی مستقبل کی قیادت اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے پلیٹ فارم یا پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ ہو اور نہ وہاں دہشت گرد تنظیموں کو قدم جمانے کی اجازت دی جائے'۔

تنظیم نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جہاں بے گھر افراد اور مہاجرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

او آئی سی نے رکن ممالک، اسلامی مالیاتی اداروں اور پارٹنرز سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں میں امداد فراہم کریں جہاں امداد کی ہنگامی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024