ایران میں بندشیں ہٹانے کے بعد کورونا سےہلاکتوں میں مزید اضافہ
ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک سے کورونا کے باعث عائد بندشیں ہٹانے کے بعد بعد کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور آج مزید 680 افراد انتقال کرگئے۔
وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 684 ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 38 تک جا پہنچی ہے۔
ایران میں کورونا کے مزید 36 ہزار 419 کیسز بھی رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 46 لاکھ 77 ہزار 114 ہوگئی ہے۔