• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سائٹ ایریا میں فائرنگ سے نوبیاہتا جوڑا ہلاک

شائع August 22, 2021
میتیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
میتیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ کر کے نو بیاہتا جوڑے کو ہلاک کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 26 سالہ موسیٰ عرف شیر زمان اور اس کی زوجہ 24 سالہ آمنہ الیاس عرف روبی کو سلطانی مسجد کے قریب ان کی رہائش گاہ میں گولیاں ماری گئیں۔

جن کی میتیں طبی و قانونی ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئیں۔

علاقے کے ایس ایچ او ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ جوڑا ایک ماہ قبل اورنگی ٹاون کی ایم پی آر کالونی میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

دونوں نے خاتون کے اہل خانہ کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پسند کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا قتل

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق معاملے کے حل کے لیے 10 روز قبل جرگہ بلایا گیا تھا لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون کے بھائی راضی نہیں ہوئے تھے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ ہفتے کے روز خاتون کے دو بھائی اسد اور صدیق نے جوڑے کے گھر پر دھاوا بولا اور ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

خاتون پر تیزاب کا حملہ

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں شوہر کی جانب سے تیزاب پھینکنے پر 21 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: اسکول ٹیچر پر تیزاب سے حملے کے ملزم کو عمر قید کی سزا

ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین کا کہنا تھا کہ ملزم سید ذیشان حسین نے سیکٹر 9 سی میں گھریلو جھگڑے کے دوران رمشا پر تیزاب پھینکا۔

رمشا کو طبی امداد کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کے برنز وارڈ منتقل کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس پی بلدیہ فیضان علی کے مطابق جوڑے کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔

متاثرہ خاتون ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھیں اور اس کی سوشل میڈیا پر ذیشان سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024