• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کووڈ سے مکمل صحتیابی پر پھیپھڑوں کو مستقل نقصان نہیں پہنچتا، تحقیق

شائع August 21, 2021
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں اور پھیپھڑوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں تو ایسے مریضوں کے لیے سائنسدانوں نے ایک اچھی خبر سنائی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ایسے مریض اگر بیماری سے مکمل صحتیاب ہوجائیں تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ ان کے پھیپھڑے طویل المعیاد نقصان سے محفوظ رہیں گے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔

لویولا میڈیسین کی تحقیق میں کووڈ کے بغیر علامات والے، معتدل یا زیادہ بیمار ہونے والے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور بیماری سے صحتیابی کے بعد پھیپھڑوں پر مرتب اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی بھی مریض کے پھیپھڑوں کو ایسا دیرپا نقصان نہیں پہنچا جو براہ راست کووڈ 19 سے منسلک ہو۔

محققین نے کہا کہ وبا کے آغاز سے ایک اہم سوال ابھر رہا تھا کہ کووڈ 19 سے تمام مریضوں کے پھیپھڑوں کو طویل المعیاد یا ہمیشہ کے لیے نقصان تو نہیں پہنچتا۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیق سے بغیر علامات والے مریضوں کی جانچ پڑتال کا موقع ملا اور مشاہدے سے اس سوال کے جواب کو جاننے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کے پوسٹ مارٹم اور کووڈ سے قریب المرگ ہونے والے افراد پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں پھیپھڑوں کے سنگین مسائل کو دریافت کیا گیا تھا۔

محققین نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آخر کیوں کچھ مریض مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں اور دیگر نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر آپ کووڈ 19 کے شکار ہوں اور مکمل صحتیاب ہوجائیں تو زیادہ امکان یہی ہے کہ پھیپھڑے بھی مکمل طور پر ٹھیک ہوجائیں گے اور کوئی مستقل نقصان نہیں ہوگا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی اینالز آف تھراسز سرجری میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024