• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی میں 3.1 شدت کا زلزلہ

شائع August 21, 2021
زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے نیشنل سیسمک مانیٹرینگ سینٹر کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں 3.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔

سینٹر کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 11بج کر 39 منٹ پر محسوس ہوئے، زلزلے کا مرکز شمال مشرق کراچی میں 76 کلومیٹر دور تھا جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ، کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے

سینٹر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کا طول البلد مشرق میں67.57 جبکہ عرض بلد شمال میں 25.27 تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ

زلزلے کے بعد کراچی کے شہریوں نے ٹوئٹر پر اپنے تجربات شیئر کیے۔

رواں سال جون میں اسلام آباداور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Aug 21, 2021 06:49pm
یااللہ خیر

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024