• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کایلی جینر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

شائع August 21, 2021
کایلی جینر کے تریوس اسکاٹ سے 2017 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام،
کایلی جینر کے تریوس اسکاٹ سے 2017 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام،

سیلف میڈ ارب پتی ماڈل و بیوٹی انفلوئنسر 24 سالہ کایلی جینر کے ہاں باضابطہ شادی سے قبل ہی دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کایلی جینر پہلے ہی تین سالہ بیٹی کی ماں ہیں اور انہوں نے تاحال اپنے بوائے فرینڈ گلوکار تریوس اسکاٹ سے باضابطہ طور پر شادی بھی نہیں کی۔

شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ماڈل و کاسمیٹک گرو کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کایلی جینر کے حاملہ ہونے سے متعلق ذرائع نے ایسے وقت میں تصدیق کی ہے جب کہ حال ہی میں ان کی والد کیٹلان جینر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ مزید ایک بچے کے گرانڈ پیرنٹ بننے والے ہیں۔

جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی—فوٹو: پریس ایجنسی
جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی—فوٹو: پریس ایجنسی

کیٹلان جینر کے بیان کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ شادی کہ شاید ان کے بیٹے کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہو، تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کایلی جینر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور وہ نانا بننے والے ہیں۔

اسی حوالے سے امریکی میگزین ’پیپلز‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں متعدد نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کایلی جینر امید سے ہیں۔

پیپلز میگزین نے تو یہ بھی بتایا کہ کایلی جینر چند ماہ کے حمل سے ہیں اور امید سے ہونے کے بعد وہ نجی جگہ پر منتقل ہوگئیں ہیں۔

کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے ’ووگ میگزین‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں متعدد امریکی و برطانوی شوبز ویب سائٹس کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اگرچہ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کایلی جینر چند ماہ کے حمل سے ہیں، تاہم تاحال ان کے خاندان یا خود انہوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

کایلی جینر ماضی میں متعدد بار اعتراف کر چکی ہیں کہ انہیں بہت زیادہ بچوں کی خواہش ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ کم از کم 7 بچوں کو جنم دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر کی بیٹی کی تصویر نے ریکارڈ بنا لیا

اپنے ہاں 2018 میں پہلی بیٹی سٹرومی ویبسٹر کی پیدائش کے ایک سال بعد ہی انہوں نے دوسرے بچے کی پیدائش کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور 2020 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ 7 بچوں کی ماں بنیں۔

کایلی جینر کے ہاں شادی سے قبل ہی 2018 میں بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور اب بھی ان کے اور تریوس اسکاٹ کے ہاں شادی سے قبل ہی دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات ہیں۔

کایلی جینر متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ وہ بہت سارے بچوں کی ماں بننے کی خواہش مند ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
کایلی جینر متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ وہ بہت سارے بچوں کی ماں بننے کی خواہش مند ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا سمیت یورپی ممالک میں باضابطہ شادی کیے بغیر مرد و خواتین 'لِو اِن ریلیشن شپ' کے تحت ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

'لِو اِن ریلیشن شپ' کے تحت کوئی بھی بالغ مرد اور عورت ایک ساتھ شادی کیے بغیر اپنی جنسی ضروریات پوری کرتے ہیں اور وہ ایک دوسرے کی رضامندی کے ساتھ بچے بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کایلی جینر کے ہاں کب تک دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی، تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ رواں برس کے آخر تک وہ دوسری مرتبہ ماں بن جائیں گی۔

ذرائع کےمطابق کایلی جینر چند ماہ کے حمل سے ہیں—فائل فوٹو: اے پی
ذرائع کےمطابق کایلی جینر چند ماہ کے حمل سے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

تبصرے (1) بند ہیں

Kashif Aug 21, 2021 03:05pm
آپ قیمتی خبر نگاروں کا زچہ و بچہ کی صحت و سلامتی پر حساسیت قابل ذکر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024