• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزیرِ اعظم کا ایئر لفٹ میں ساڑھے 8 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم

شائع August 20, 2021
وزیراعظم کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں─ فائل فوٹو: فیس بک
وزیراعظم کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں─ فائل فوٹو: فیس بک

وزیراعظم عمران خان نے آن لائن سروس ایئرلفٹ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ساڑھے 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ سیریز بی کے تحت لاہور میں موجود کمپنی ایئرلفٹ میں یکمشت اس خطیر رقم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

سیریز بی فنانسنگ، ایک ایسی کمپنی کے لیے فنڈنگ کا دوسرا دور ہے جس نے کچھ سنگ میل عبور کیے ہیں اور ابتدائی آغاز کے مرحلے سے گزر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر کے باعث ایئرلفٹ کا 31 مارچ تک سروس معطل رکھنے کا اعلان

وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ ہم دنیا کے کلیدی وینچر سرمایہ کاروں (وی سیز) کی جانب سے ایئرلفٹ نامی کمپنی جسےنوجوان پاکستانی چلاتے ہیں، میں حال ہی میں کی جانےوالی ساڑھے 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو مواقع کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ایئرلفٹ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے شکریہ ادا کیا گیا۔

ایئرلفٹ کی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایئرلفٹ کے سنگ میل پر توجہ مرکوز کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، جو مستقبل میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اس سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی پر اعتماد کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے نشاندہی کی کہ 2015 سے 2020 کے دوران پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری بڑھ کر 17 کروڑ ڈالر ہوئی اور صرف 2021 میں 19 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

انہوں نے ٹوئٹ کی ایئرلفٹ اور دیگر تمام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ساڑھے 8 کروڑ پاکستان کی تاریخ میں نجی کمپنی کی ابتدائی عوامی پیشکش کے حجم سے دگنی جبکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقے میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ایئرلفٹ کا 31 دسمبر تک سروس معطل رکھنے کا اعلان

ایئرلفٹ ٹیکنالوجیز کے شریک بانی اور سی ای او عثمان گل نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے مالی سال 2022 کے لیے ملک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک برس قبل، ایئر لفٹ نے ٹرانزٹ سروس آپریشن روک دیا تھا اور گروسری ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا تھا اور آج ہماری ٹیم نے براعظموں میں ہمارے ڈیلیوری پلیٹ فارم کو بڑھانے کے لیے سیریز بی فنانسنگ میں ساڑھے 8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔

عثمان گل نے کہا کہ اس فنانسنگ کے ساتھ، ہمیں بحیثیت پاکستانی اس مقام پر واپس آنا چاہیے جہاں سے ہم نے مشکلات کے خلاف لڑنا شروع کیا تھا اور اپنے بنیادی جوش و خروش، ٹیم ورک، وسائل پر لگن سے کام کرنا شروع کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ایک ہزار میل کا سفر ہے تو ہم نے ابھی صرف پہلا قدم اٹھایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024