• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں کورونا کے 3 ہزار 239 کیسز کا اضافہ، مزید 70 افراد جاں بحق

شائع August 20, 2021
وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 430 ہوگئی ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 430 ہوگئی ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

ملک میں گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز کی شرح 6 سے 8 فیصد کے درمیان دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 51 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3 ہزار 239 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک میں وبا سے مزید 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔

اسی طرح اس عرصے میں 3 ہزار 27 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 430 ہوگئی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ

سندھ میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 439 تک جا پہنچی ہے جبکہ 6 ہزار 556 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

صوبے میں وبا کے فعال کیسز کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ 47 ہزار 734 ہے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد بھی ملک میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 63 ہزار 149 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے 4 ہزار 934 نئے کیسز، 102 اموات رپورٹ

پنجاب

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 77 ہزار 208 ہوگئی ہے جبکہ 11 ہزار 447 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہاں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 794 ہوگئی ہے اور اب تک 3 لاکھ 42 ہزار 935 افراد وبا سے شفا پاچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 153 ہے جبکہ 7 ہزار 247 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبے میں وبا کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 247 ہے جبکہ ایک لاکھ 43 ہزار 176 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 755 ہوگئی ہے جبکہ 335 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہاں کورونا کے 614 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 30 ہزار 806 افراد وبا سے شفا پاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا کووڈ کے علاج کیلئے 3 ادویات کا ٹرائل شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 95 ہزار 491 تک جا پہنچی ہے جبکہ 5 ہزار 587 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں وبا کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 587 ہے جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 89 ہزار 62 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان

آزاد کشمیر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 314 ہوگئی ہے جبکہ اموات 4 ہزار 805 ہوچکی ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 526 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 169 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024