• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی آئی اے نے کابل کیلئے اپنی پروازیں معطل کردیں

شائع August 17, 2021
کابل میں غیر مستحکم سیکیورٹی حالات کے باعث پاکستان نے پروازیں معطل کی گئی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
کابل میں غیر مستحکم سیکیورٹی حالات کے باعث پاکستان نے پروازیں معطل کی گئی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان انٹرنشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جنگ زدہ ملک میں غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال اور کابل ہوائی اڈے پر جم غفیر کے باعث افغانستان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ مشتعل شہریوں کا ہجوم رن وے پر دوڑ رہا ہے اور امریکی ایوی ایشن کے جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’افغانستان میں موجود پاکستانیوں، غیر ملکیوں کو قونصلر خدمات فراہم کی جارہی ہیں‘

عبداللہ حفیظ نے کہا کہ کابل ائیر پورٹ پر غیر مستحکم سیکیورٹی حالات کے باعث پاکستان نے پروازیں معطل کردی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ فیصلہ 'مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت' یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 900 پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے کابل کے لیے اپنی پروازوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے پیش نظر وزارت خارجہ سے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت بھی مانگی گئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی آئی اے پیر کو تین پروازیں کابل بھیجنا تھیں۔

مزید پڑھیں:کابل ایئرپورٹ: طیارے سے لٹک کر افغانستان چھوڑنے والے شہریوں سمیت 5 ہلاک

تاہم ہجوم کے رن وے اور جہازوں کی داخلی گزرگاہوں میں زبردستی گھس آنے کے علاوہ مسافر طیارے پر قبضہ کرنے اور امریکی ایوی ایشن کا جہاز اڑنے سے روک دینے کے بعد پی آئی نے کابل کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024