ایران میں کورونا سے اموات میں اضافے پر نئی بندشیں عائد
ایران میں کورونا وائرس ے ہلاکتوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے پر نئی بندشیں عائد کردی گئیں اور تہران میں اکثر دکانیں بند ہیں۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ریکارڈ 655 اموات ہوئیں جبکہ 41 ہزار سےزائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
اے ایف پی کے مطابق ایران میں جہاں مجموعی آبادی 8 کروڑ سے زائد ہے، کورونا سےہلاکتوں کی مجموعی تعداد 98 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
حکام نے 27 اگست سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے، سرکاری عمارتوں، بینکوں اور غیر اہم دوکانوں کو بند رکھنے کی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔