• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

گوگل اپنا سستا ترین پکسل فون توقع سے پہلے پیش کرنے کیلئے تیار

شائع August 16, 2021
پکسل 5 اے ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ پولیس
پکسل 5 اے ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ پولیس

گوگل کی پکسل سیریز کا نیا مڈ رینج فون پکسل 5 1 ممکنہ طور پر 17 اگست کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق گوگل کا یہ کم بجٹ اسمارٹ فون توقع سے بھی پہلے صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

گوگل کی جانب سے کچھ ماہ پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ پکسل 5 اے کو متعارف کرایا جائے گا اور نئی رپورٹ میں اس کی تصویر اور لانچ ڈیٹ بتائی گئی۔

اس فون میں کوالکوم کااسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر استعمال کیا جائے گا جبکہ بیک پر چوکور کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔

اس سیٹ اپ میں 2 کیمرے اور ایک ایل ای ڈی فلیش موجود ہوگی جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اور گوگل لوگو بھی بیک پینل پر موجود ہیں۔

سائیڈ پر ایک نیا ٹیکسچرڈ پاور بٹن ہوگا جبکہ ڈسپلے کی تفصیلات تو نہیں مگر لیکس کے مطابق یہ پکسل 4 اے جیسا ہی ہوگا جس کے اوپری بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا چھپا ہوگا۔

اسی طرح 4680 ایم اے ایچ بیٹری اس فون کا حصہ ہوگی جو گزشتہ سال کے پکسل 4 اے (3800 ایم اے ایچ) کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔

رپورٹ کے مطابق فون کو 17 اگست کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ سابقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فون کو 26 اگست کو پیش کیا جاجئے گا۔

فون کی قیمت پکسل 4 اے کے مقابلے میں 50 ڈالرز کم یعنی 450 ڈالرز ہوگی ، یہ گوگل کا اب تک کا سب سے سستا فون بھی ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024