• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حکام کا ملک میں ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کا عزم

شائع August 16, 2021
این سی او سی زیادہ ویکسین حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن راستہ اپنا رہا ہے— فائل فوٹو:اے ایف پی
این سی او سی زیادہ ویکسین حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن راستہ اپنا رہا ہے— فائل فوٹو:اے ایف پی

چین سے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین کی 40 لاکھ خوراکیں پہنچ گئی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں کوویکس کے تحت 61 لاکھ ویکسین کی آمد بھی متوقع ہے جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) ویکسینیشن کا عمل تیز کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ رواں ماہ ملک میں مزید 50 لاکھ خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ آنے کا امکان ہے۔

این سی او سی نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 87 ہزار 209 تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چین سے کووِڈ ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں موصول

دریں اثنا وزارت صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا این سی او سی ملک میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے 12 سے 15 روز کے دوران ایک کروڑ افراد کو ویکیسن لگائی ہے لیکن ہم ویکسینیشن کے عمل کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں کیونکہ اکثریت اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز ) پر عمل درآمد نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ خوراکیں حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن راستہ استعمال کر رہا ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو ملک میں کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئیں اور 3 ہزار 7 سو 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: سائنوفارم ویکیسن کووڈ سے موت سے بچانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر قرار

ملک بھر میں 4 سو 69 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کے حوالے سے صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔

صوابی میں آکسیجن کی سہولت والے 68 فیصد بیڈز زیر استعمال ہیں اور کراچی میں 58 فیصد، ایبٹ آباد میں 56 فیصد اور پشاور میں 50 فیصد بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024