• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماحولیات پر بنی ’لیاری گرلز کیفے‘ کی دستاویزی فلم نے ایوارڈ جیت لیا

دستاویری فلم بنانے والی لیاری کی لڑکیوں کو کراچی میں جرمن قونصل جرنل نے ایوارڈ دیا—فوٹو: ڈان اخبار
دستاویری فلم بنانے والی لیاری کی لڑکیوں کو کراچی میں جرمن قونصل جرنل نے ایوارڈ دیا—فوٹو: ڈان اخبار

کراچی کے علاقے لیاری میں قائم سماجی ادارے ’لیاری گرلز کیفے‘ کی تربیت یافتہ لڑکیوں کی جانب سے ماحولیات پر بنائی گئی مختصر دستاویزی فلم نے پاکستان میں موجود جرمن سفارت خانے کے فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا۔

’ڈان اخبار‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق جرمن سفارت خانے اور جرمن قونصلیٹ کراچی کی جانب سے کرائے گئے دستاویزی فلم فیسٹیول ’گرین اٹ‘ میں لیاری کی لڑکیوں کی جانب سے بنائی گئی مختصر دستاویزی فلم نے تیسرا بڑا ایوارڈ جیتا۔

’گرین اٹ‘ فلم فسٹیول کی تقریب کراچی قونصلیٹ میں منعقد ہوئی، جس میں ایوارڈ یافتہ فلموں کی ٹیم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

’گرین اٹ‘ فلم فیسٹیول کے پہلے دو بڑے ایوارڈز گلگت بلتستان کی دستاویزی فلموں نے جیتے، جب کہ تیسرا ایوارڈ ’لیاری گرلز کیفے‘ کی تربیت یافتہ لڑکیوں کی جانب سے ماحول پر بنائی گئی دستاویزی فلم نے جیتا۔

ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل ہوگلر زیگلر نے بتایا کہ فلم فیسٹیول منتظمین کو پاکستان بھر سے 52 دستاویزی فلمیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے کچھ ڈاکیومینٹریز کو سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ووٹوں سے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

ایوارڈز تقریب میں دستاویزی فلم بنانے والی تمام لڑکیوں نے شرکت کی—فوٹو: لیاری گرلز کیفے، فیس بک
ایوارڈز تقریب میں دستاویزی فلم بنانے والی تمام لڑکیوں نے شرکت کی—فوٹو: لیاری گرلز کیفے، فیس بک

ایوارڈز کے لیے منتخب ہونے والی تین بہترین دستاویزی فلموں میں دو گلگت بلتستان کے نوجوان فلم سازوں کی جانب سے بنائی گئی ڈاکیومینٹریز تھیں جب کہ تیسری بہترین فلم کا ایوارڈ لیاری کی لڑکیوں کی فلم نے جیتا۔

لیاری کیفے گرلز نامی سماجی تنظیم کی لڑکیوں کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم کی ہدایات سحرش ترک نے دی تھیں اور ان سمیت دیگر ٹیم ارکان کو فیسٹیول میں ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈز تقریب میں ضلع شرقی کی ڈپٹی کمشنر ساجدہ قاضی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے لیاری کی لڑکیوں کی فلم کے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

’لیاری گرلز کیفے‘ کی لڑکیوں کی جانب سے ’انوائرومنٹ آن دی فرنٹ لائن‘ (Environment on the Frontline) نامی دستاویزی فلم نے کانسی کا ایوارڈ جیتا جب کہ گلگت بلتستان کی دو دستاویزی فلموں نے پہلے دونوں ایوارڈز جیتے۔

خیال رہے کہ ’لیاری گرلز کیفے‘ نامی سماجی تنظیم کمیونٹی سینٹر ہے، جہاں مقامی لڑکیوں اور خواتین کو مختلف طرح کی تربیت فراہم کی جاتی ہے، مذکورہ سینٹر کا قیام 2017 میں ہوا تھا اور اسے سماجی تنظیم ’آس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ (آرڈو) کے تحت چلایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024