• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیس بک میسنجر کالز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف

شائع August 15, 2021
یہ فیچر آپشنل ہوگا — فوٹو بشکریہ فیس بک
یہ فیچر آپشنل ہوگا — فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک میسنجر واٹس ایپ کے بعد دنیا کی دوسری مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے اور اب کمپنی نے اس میں کارآمد فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

فیس بک میسنجر میں اب صارفین اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے اپنی وائس اور ویڈیو کالز کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا آپشن چیٹ میسجز کے لیے تو 2016 سے دستیاب ہے مگر اب جاکر یہ سہولت وائس اور ویڈیو کالز کے لیے متعارف کرائی گئی۔

مگر تحریری پیغامات کی طرح کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بنانا آپشنل ہوگا یا آسان الفاظ میں صارف کو خود ایسا کرنا ہوگا۔

فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگر صارف اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو میسنجر کالز کے لیے ٹرن آن کرتا ہے تو کوئی بھی بشمول فیس بک کالز کو دیکھ یا سن نہیں سکے گا۔

کالز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ فیس بک نے ایکسپائرنگ میسجز فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اس فیچر کے تحت پیغامات طے کردہ وقت پر خودبخود ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں اور اب فیس بک نے ٹائمر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 5 سیکنڈز سے 24 گھنٹوں کے وقت کے آپشنز کا اضافہ کیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے میسنجر گروپ چیٹس اور گروپس کالز کے لیے بھی جلد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی آزمائش شروع کی جائے گی۔

اسی طرح انسٹاگرام پر بھی میسجز اور کالز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی آزمائش جلد کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں مخصوص ممالک کے انسٹاگرام صارفین کو اس اپ ڈیٹ کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

انسٹاگرام پر بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن آپشنل فیچر ہوگا اور صارف کو خود اسے ٹرن آن کرنا ہوگا۔

یہ سب تبدیلیاں فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس کو اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024