• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جونی لیور پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے معترف

شائع August 15, 2021
اداکارہ صاحبہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جونی لیور کی ویڈیو شیئر کی—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
اداکارہ صاحبہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جونی لیور کی ویڈیو شیئر کی—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

بھارتی اداکار جونی لیور نے پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ صاحبہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جونی لیور کی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے کہا کہ 'میں آپ سب کے ساتھ یہ پیغام شیئر کرنا چاہتی تھی جو میرے بھائی جونی لیور نے بھیجا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں جونی لیور نے عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم 'بکرا ایک قصائی دو' میں صاحبہ کی اداکاری کی تعریف کی۔

اداکارہ صاحبہ اس ٹیلی فلم میں اپنے شوہر ریمبو کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

جونی لیور نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'صاحبہ بھابھی، ہم نے آپ کی ٹیلی فلم دیکھی جو انتہائی شاندار تھی، فیملی اس سے بھرپور محظوظ ہوئی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'آپ کا کام بہت اچھا تھا، ریمبو بھائی نے بھی اچھا کام کیا، سب نے اس میں بے حد اچھا کام کیا'۔

جونی لیور نے نہ صرف صاحبہ کی اداکاری کو سراہا بلکہ ان کے ٰیوٹیوب چینل لائف اسٹائل ود صاحبہ کی تعریف بھی کی۔

بولی وڈ اداکار نے کہا کہ ہم لائف اسٹائل ود آپ کا وہ پروگرام بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں، ایسے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔

ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ سرحد پار سے مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں کو سراہا جاتا رہا ہے۔

چند ماہ قبل بولی وڈ گلوکارہ الکا یاگنک نے عمران عباس کی ایک ویڈیو پر ان کی گلوکاری کو سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024