اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 737 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں 444 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی جبکہ گلگت بلتستان میں 88 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور ایک فرد موت کے منہ میں چلا گیا۔
اسی طرح آزاد جموں و کشمیر میں 205 افراد وائرس کا شکار ہوئے اور 2 افراد ہلاک ہو گئے۔