• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اوپو کا ایک اور انٹری لیول فون پیش

شائع August 14, 2021
اے 16 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 16 ایس — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اے سیریز کے ایک اور انٹری لیول اسمارٹ فون کو متعارف کرا دیا ہے۔

اوپو اے 16 کو جولائی 2021 میں پیش کیا گیا تھا اور اب اے 16 ایس کو متعارف کرایا گیا ہے۔

بنیادی طور پر میں اس میں کچھ بھی نیا نہیں بس ایک این ایف سی چپ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فون کے انر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے جس میں 8 کورٹیکس اے 53 کمپیوٹنگ کورز موجود ہے جبکہ کلاک اسپیڈ 2.3 گیگاہرٹز تک ہے۔

فون کا ڈسپلے 6.5 انچ کا ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے تاہم پینل کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز کا ہے۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو اے 16 ایس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

بلیوٹوتھ 5.0، ہیڈفون جیک اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری اس فون کا حصہ ہیں۔

یہ فون 3 بیک کیمروں پر مشتمل ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2، 2 میگا پکسل کے دیگر کیمرے ہیں۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 11.1 سے کیا ہے۔

اسے سب سے پہلے نیدرلینڈز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 149 یورو (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024