• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی بہتر ہوتی ہے، نمرہ خان

شائع August 14, 2021
نمرہ خان نے گزشتہ برس شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ
نمرہ خان نے گزشتہ برس شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ

اداکارہ نمرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ خواتین کی طلاق، ان پر گھریلو تشدد اور شادیوں کی ناکامی پر جذباتی انداز میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، جس میں وہ اپنی ناکام شادی پر بھی مبہم انداز میں بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ حالیہ دنوں میں ان کی صحت کے علاوہ جو بھی باتیں پھیل رہی ہیں، وہ ان پر بات نہیں کرنا چاہتیں، بس اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ انسان کو غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی صحت کا ذکر کیے جانے سے عندیہ ملتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو نئی ہے، کیوں کہ حالیہ دنوں میں اداکارہ بیمار ہیں اور ان کی پیشاب کی نالی میں پتھری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نمرہ خان کے شوہر نے طلاق کی تصدیق کردی

اداکارہ کو مختصر ویڈیو میں مداحوں اور خاص طور پر خواتین اور والدین کو ہدایت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ غلطیوں سے سیکھیں، وہ اپنی نہیں تو دوسروں کی غلطیوں اور باتوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کریں۔

نمرہ خان کہتی سنائی دیتی ہیں کہ لوگ ان کی غلطیوں سے بھی سیکھیں کہ انہوں نے کس طرح ستم اور ظلم برداشت کیے۔

مخصر ویڈیو کے دوران وہ جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ طلاق یافتہ بیٹی مردہ سے زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے۔

انہوں نے والدین کو کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو حوصلہ دیں کہ وہ مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔

ویڈیو میں واضح طور پر انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی اور طلاق پر بات نہیں کی، تاہم ان کے انداز سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی انتہائی مشکلات کا شکار تھی۔

اگرچہ نمرہ خان نے واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے یا نہیں، تاہم دو دن قبل ان کے شوہر راجا اعظم کی بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کو طلاق دے دی ہے۔

راجا اعظم کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے بھی یہ واضح نہیں ہوتا کہ وہ کب کی ہے، تاہم وہ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے اور نمرہ خان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

نمرہ خان اور راجا اعظم کے درمیان طلاق کی خبریں گزشتہ ہفتے اس قت شروع ہوئیں جب کہ اداکارہ نے نعمان اعجاز کے شو میں شرکت کے دوران اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اب وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔

مذکورہ انکشاف کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں شروع ہوئیں اور دو دن قبل ہی راجا اعظم کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں شادی ختم ہونے کی تصدیق کرتے دکھائی دیے۔

اب نمرہ خان کی بھی جذباتی ویڈیوسامنے آئی ہے، جس میں وہ پرتشدد ازدواجی کے بجائے طلاق کی اہمیت پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

نمرہ خان اور راجا اعظم نے19 اپریل 2020 کوسادگی سے شادی کی تھی، تاہم اب ایک سال بعد ان کی طلاق ہونے کی خبریں ہیں۔

طلاق کی خبروں کے علاوہ نمرہ خان ان دنوں اپنی خراب صحت کی وجہ سے بھی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، وہ پیشاب کی نالی میں پتھری کی وجہ سے علیل ہیں اور چند دن تک ہسپتال میں بھی رہی تھیں۔

پیشاب کی نالی میں پتھری کی وجہ سے ان دنوں نمرہ خان تکلیف میں بھی ہیں—اسکرین شاٹ
پیشاب کی نالی میں پتھری کی وجہ سے ان دنوں نمرہ خان تکلیف میں بھی ہیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024