• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

نادیہ حسین 12 دن میں کورونا سے صحت یاب

شائع August 14, 2021
نادیہ حسین میں 3 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
نادیہ حسین میں 3 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ، ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین دو ہفتوں سے قبل کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

نادیہ حسین میں رواں ماہ 3 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، وہ ویکسینیشن کروانے کے باوجود وبا کا شکار ہوئی تھیں۔

کورونا کا شکار ہونے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین بھی کورونا وائرس کا شکار

تاہم اب وہ 12دن میں ہی کورونا سے صحت یاب ہوگئیں، انہوں نے 13 اگست کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

نادیہ حسین نے کورونا کی منفی ٹیسٹ ٹیسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ کے صحت یاب ہونے پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ انہوں نے بعض سوالوں کے جواب میں بتایا کہ ان میں کورونا کی بڑی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے کمنٹس میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے باوجود تاحال ان کے سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔

بعض مداحوں نے ان سے فرمائش کی کہ وہ ایک ویڈیو کے ذریعے بتائیں کہ انہوں نے کورونا ہونے کے بعد کون سی میڈیسن لیں اور انہیں کن تکالیف اور مسائل کا سامنا رہا۔

اس پر نادیہ حسین نے بتایا کہ انہوں نے زیادہ میڈیسن نہیں لیں اور انہیں زیادہ تکالیف کا سامنا بھی نہیں ہوا، اس لیے انہیں ویڈیو بنانے کی ضرورت نہیں۔

نادیہ حسین سے قبل عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، وہ بھی دو سے ڈیڑھ ہفتوں میں صحت یاب ہوگئے تھے۔

عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی ویکسینیشن کروانے کے باوجود کورونا کا شکار ہوئے تھے، تاہم ان میں ویکسینیشن کی وجہ سے بڑی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور انہیں زیادہ تکالیف کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔

ان شخصیات کی طرح مصطفیٰ قریشی، فیصل قریشی، سنبل اقبال اور زرنیش خان بھی کورونا کا شکار ہوئی ہیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا ہے۔

اس سے قبل تیسری، دوسری اور پہلی لہر میں بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

عام طور پر شوبز شخصیات گھروں میں رہتے ہوئے صحت یاب ہوگئی تھیں لیکن بعض شخصیات کو طبیعت بگڑنے پر کچھ دن کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024