• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوم آزادی پر شوبز شخصیات کی قوم کو مبارک باد پیش

شائع August 14, 2021
شوبز شخصیات نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں—فائل فوٹو: فیس بک
شوبز شخصیات نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں—فائل فوٹو: فیس بک

ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کی، وہیں شوبز شخصیات نے بھی مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکیں دیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے جشن آزادی کے موقع پر ملک اور قوم کی خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

ساتھ ہی انہوں نے قوم کے متحد رہ کر مشکلات کا مقابلہ کرنے کی دعا بھی کی۔

سینیئر اداکار شان نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے آزادی پر جذباتی پوسٹ لکھی اور کہا کہ ہر گزرتے سال انہیں آزادی کی قدر اور اہمیت سمجھ آ رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آزادی کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں کی قربانیاں شامل ہیں، اس لیے اس کی قدر کریں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔

اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ عائزہ خان نے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے معروف ملی نغمے یہ تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان ہے کہ الفاظ بھی لکھے۔

اداکارہ نمرہ خان نے بھی قوم پرچم کے ہمراہ اپنی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جہاں وطن سے اظہار محبت کیا، وہیں قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد بھی دی۔

اداکار میکال ذوالفقار نے بھی جشن آزادی کے موقع پر انسٹاگرام پر ساحر علی باگا کے ملی نغمے کو شیئر کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی۔

صبا قمر نے بھی یوم آزادی کے موقع پر انسٹاگرام اسٹوری میں قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

عائشہ عمر نے بھی یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کے رنگوں سے مشابہہ لباس پہن کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

اداکار احمد علی بٹ نے بھی جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملک کی محبت سے تعمیر کرنے کا پیغام دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024