• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نمرہ خان ہسپتال سے گھر آگئیں، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

شائع August 13, 2021
اداکارہ کے مطابق اب ان کی تکلیف کچھ کم ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق اب ان کی تکلیف کچھ کم ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نمرہ خان تین دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد گھر آگئیں لیکن ان کی طبیعت تا حال ناساز ہے۔

نمرہ خان نے 10 اگست کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ انہیں ’شدید تکلیف‘ کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

تاہم 12 اگست کی رات دیر گئے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے بتایا کہ وہ ہسپتال سے گھر آگئی ہیں اور ان کی ’تکلیف‘ بھی کچھ کم ہوئی ہے لیکن تاحال ان کی طبیعت ناساز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'شدید تکلیف' کے باعث نمرہ خان ہسپتال منتقل

متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور پھول بھجوانے پر ساتھی اداکاروں اور پروڈکشن ہاؤسز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسٹوریز میں انہوں نے ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں ان کے ہاتھ پر کینولا کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے پھول بھجوانے پر ساتھی اداکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے پھول بھجوانے پر ساتھی اداکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا—اسکرین شاٹ

ویڈیوز میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود سے ہی ہسپتال سے گھر آگئی ہیں، کیوں کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی تکلیف ادویات کے ذریعے ہی ٹھیک ہوجائے۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں کہ انہیں آپریشن کی ضرورت نہ پڑے اور ان کا مسئلہ میڈیسن سے گھر میں ہی حل ہوجائے۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دعا کریں کہ ان کا آپریشن نہ ہو—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دعا کریں کہ ان کا آپریشن نہ ہو—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ادویات کھانے کے بعد ان کی تکلیف کچھ کم ہوئی ہے اور سب کچھ مداحوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ نمرہ خان کو ہسپتال داخل کرائے جانے کے بعد اداکارہ نے ڈان امیجز سے مختصر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی پیشاب کی نالی میں پتھری ہے، جس وجہ سے انہیں شدید درد کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کی تکلیف کچھ کم ہے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے بتایا کہ اب ان کی تکلیف کچھ کم ہے—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے اس وقت بتایا تھا کہ ممکن ہے کہ پتھری نکالنے کے لیے ان کا آپریشن کیا جائے لیکن اب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا مسئلہ میڈیسن سے حل ہوجائے، اس لیے وہ گھر آگئی ہیں اور ادویات لے رہی ہیں۔

اداکارہ کی طبیعت خراب ہونے پر ان کے مداح اور ساتھی اداکار پریشان ہیں اور سب ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024