• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

چند روز کے اندر طالبان افغانستان کے 2 تہائی سے زائد حصے پر قابض

شائع August 13, 2021
اندازے کے مطابق طالبان ملک کے دو تہائی حصے پر قابض ہیں— فوٹو: اے ایف پی
اندازے کے مطابق طالبان ملک کے دو تہائی حصے پر قابض ہیں— فوٹو: اے ایف پی

طالبان نے تیزی سے حملے کرتے ہوئے افغانستان کے مزید 3 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرکے ملک کے جنوبی حصے پر مکمل قبضہ کرلیا اور اب رفتہ رفتہ ان کی پیش قدمی کابل کی جانب جاری ہے۔

حالیہ دنوں میں عسکریت پسند افغانستان کے 34 میں سے 18 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں جس میں ملک کا دوسرا اور تیسرا بڑا شہر قندھار اور ہرات شامل ہے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق قندھار اور ہرات پر قبضہ طالبان کے لیے اب تک کا سب سے بڑا انعام ہے یوں وہ امریکا کے مکمل انخلا سے چند ہفتے قبل طالبان، افغانستان کے 2 تہائی سے زائد حصے پر قابض ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب غزنی پر قبضے نے افغان دارالحکومت کو ملک کے جنوبی صوبوں سے منسلک کرنے والی انتہائی اہم شاہراہ کو منقطع کردیا، جو امریکی اور نیٹو فوجیوں کے حملوں سے طالبان حکومت کو بے دخل کرنے کے 20 سال بعد اسی طرح اپنے آپ کو بھی حملے کی زد میں دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان کی کارروائیوں میں تیزی کے بعد افغان حکومت کی شراکتِ اقتدار کی پیشکش

ادھر قطر میں سفارتکاروں کی ملاقات جاری ہے تاہم قطر افغان فریقین میں ہونے والی بات چیت رک گئی ہے۔

افغانستان کے مغربی صوبے غور میں صوبائی کونسل کے سربراہ فضل حق احسان نے کہا کہ طالبان صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ میں داخل ہوگئے اور شہر میں لڑائی جاری ہے۔

جمعرات کی رات گئے افغان عہدیدار نے بتایا تھا کہ طالبان نے صوبہ بادغیس کا مغربی حصہ بھی بڑی حد تک اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

طالبان کی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عسکریت پسندوں نے صوبائی گورنر کی کرسی، پولیس ہیڈکوارٹرز اور دیگر اہم سرکاری عمارات پر قبضہ کرلیا۔

اگرچہ کابل ابھی تک براہ راست خطرے میں نہیں ہے لیکن نقصانات اور دوسری جگہوں پر لڑائیوں نے دوبارہ ابھرنے والے طالبان کی گرفت کو مزید سخت کر دیا ہے جو اندازے کے مطابق ملک کے دو تہائی حصے پر قابض ہیں اور کئی دوسرے صوبائی دارالحکومتوں میں حکومتی فورسز پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ہزاروں افغان ایک مرتبہ پھر طالبان کی ظالمانہ و جابرانہ حکومت کے خوف سے گھر چھوڑ کر فرار ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کی اپنے شہریوں کو افغانستان سے فوری نکلنے کی ہدایت

امریکی ملٹری انٹیلی جنس کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ کابل 30 دنوں کے اندر عسکریت پسندوں کے قبضے میں جا سکتا ہے اور اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو طالبان چند ماہ میں پورے افغانستان پر قابض ہوسکتے ہیں۔

اگر طالبان اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہے تو افغان حکومت آئندہ آنے والے دنوں میں بالآخر دارالحکومت اور دیگر شہروں کے دفاع کے لیے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔

امریکا نے 2 دہائیوں میں افغان ریاست کے قیام اور افعال کے لیے 8 کھرب 30 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جس کے بعد حالیہ حملے افغان افواج کے حیرت انگیز زوال کو ظاہر کررہے ہیں۔

اس ضمن میں ڈیفنس آف ڈیموکریسیز فاؤنڈیشن کے ایک سینئر رکن بل روگیو نے کہا کہ کرپشن اور لڑائی کا عزم نہ رکھنے والے اہلکاروں کو مناسب اسلحے کے بغیر میدان میں اتارنے جیسی بدانتظامی کی وجہ سے افغان افواج خراب ہوچکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو افواج بچ گئی ہیں وہ کابل کے علاقے اور اس کے اطراف کے صوبوں میں موجود ہیں جنہیں کابل کے دفاع کے لیے استعمال کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’تاوقتیکہ کچھ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو میں نہیں دیکھتا کہ یہ صوبے طالبان کے کنٹرول میں کس طرح برقرار رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزنی شہر پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان افغان دارالحکومت کے قریب پہنچ گئے

ہرات شہر میں عسکریت پسندوں کے حملے 2 ہفتوں سے جاری تھے لیکن جمعرات کی دوپہر طالبان نے شہر کی دفاعی لائن توڑ دی اور بعد میں کہا کہ قبضہ ہوگیا ہے۔

افغان قانون ساز ثمین باریکزئی نے بھی شہر کے سقوط کی تصدیق کی اور کہا کہ یہاں موجود کچھ عہدیدار فرار ہوچکے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق کبھی ہرات کی جیل میں قید طالبان جنگجو اب سڑکوں پر آزاد گھوم رہے ہیں۔

دوسری جانب قندھار میں طالبان نے گورنر کے دفتر اور دیگر عمارتوں پر قبضہ کیا جبکہ گورنر اور عہدیدار فلائٹ لے کر کابل فرار ہوگئے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس سے قبل طالبان نے قندھار کی ایک جیل پر حملہ کیا اور وہاں موجود ساتھیوں کو آزاد کروالیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024