• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی آئی اے سروسز عالمی معیارات کے مطابق ہیں، کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی

شائع August 13, 2021
اتھارٹی نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر پابندی کے بعد اگست 2020 میں پی آئی اے کا آڈٹ کیا تھا فائل فوتو / اے ایف پی
اتھارٹی نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر پابندی کے بعد اگست 2020 میں پی آئی اے کا آڈٹ کیا تھا فائل فوتو / اے ایف پی

کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیارات کے مطابق قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ایئرلائن فلائٹ آپریشنز کی کارکردگی برقرار رکھے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹرانسپورٹ کینیڈا سیفٹی ویلیڈیشن اینڈ ایئرورتھینِس ڈیسک نے پی آئی اے کی سیفٹی کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ جاری کی ہے۔

اتھارٹی نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان پر پابندی کے بعد اگست 2020 میں پی آئی اے کا آڈٹ کیا تھا۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو خط میں ٹرانسپورٹ کینیڈا نے کہا کہ 'ٹرانسپورٹ کینیڈا تسلیم کرتا ہے کہ پی آئی اے نے 26 اگست 2020 کو ٹرانسپورٹ کینیڈا کے فارن آپریشنز ڈویژن کے آڈٹ کے نتائج کی روشنی میں اصلاحی اقدامات پر عملدرآمد کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹے کے دوران پی آئی اے کے دو فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا

انہوں نے لکھا کہ 'ہم اس بات کا بھی اعتراف کرتے ہیں کہ پی آئی اے میں سیفٹی بڑھانے کے لیے گزشتہ سالوں میں فلائٹ اور ایئر ورتھینس آپریشنز دونوں نظام میں دیگر طویل مدتی تبدیلیوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے'۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ 'ٹرانسپورٹ کینیڈا پی آئی اے آپریشنز کی کینیڈا میں سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھے گا جس سے ہمیں طویل مدتی اصلاحی ایکشن پلان کے مؤثر ہونے کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024