• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نمرہ خان کے شوہر نے طلاق کی تصدیق کردی

شائع August 12, 2021 اپ ڈیٹ August 13, 2021
اداکارہ نے گزشتہ برس اپریل میں سادگی سے شادی کی تھی —فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے گزشتہ برس اپریل میں سادگی سے شادی کی تھی —فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ نمرہ خان کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں گزشتہ برس اکتوبر سے زیرگردش تھیں اور اب ان کے شوہر راجا اعظم نے اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ برس 19 اپریل کو اپنے گھر میں منعقدہ نجی تقریب میں نکاح کیا تھا جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

نمرہ خان کے شوہر راجا اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران طلاق کی تصدیق کی ہے۔

نمرہ خان سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نمرہ خان سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

راجا اعظم کے لائیو سیشن کی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ایک کمنٹ کے جواب میں شادی کے چند ماہ بعد ہی اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن، اداکارہ نمرہ خان نے شادی کرلی

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں اداکارہ نمرہ خان کے شوہر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'ہماری طلاق ہوگئی ہے'۔

ایک اور کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے راجا اعظم نے انتہائی غیرمہذب انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اہلیہ سے جان چھڑائی۔

خیال رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں راجا اعظم سے شادی کی تھی جو اداکارہ کے مطابق لندن میں مقیم تھے تاہم شادی کے چند ماہ بعد ہی ان کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔

شادی کا اعلان کرتے ہوئے نمرہ خان نے شوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر شیئر کی تھیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'شدید تکلیف' کے باعث نمرہ خان ہسپتال منتقل

نمرہ خان کی شوہر سے طلاق کی خبریں کئی ماہ تک گردش کرنے کے بعد بھی انہوں نے اس موضوع پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ نمرہ خان نے نعمان اعجاز کے شو میں نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے گریز کیاتھا اور سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’ہم اس پر بات نہیں کر سکتے پلیز'۔

نمرہ خان کے اس جواب پر شو کے میزبان نعمان اعجاز نے موضوع بدلتے ہوئے رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ دریافت کی تھی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کو بہت زیادہ دکھانا اور نمائش کرنا بن رہی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ اپنے فیصلوں کے علاوہ دوسروں کے تبصروں پر بہت زیادہ دھیان اور انہیں اہمیت دینا ہی رشتے ٹوٹنے کی وجہ بنتی ہے۔

نمرہ خان نے کہا تھا کہ 'آج کل کے لوگ اپنے رشتوں کی بہت زیادہ نمائش کرنے لگ گئے ہیں، اس بات پر بہت دھیان دیا جاتا ہے کہ لڑکا اتنا مشہور ہے، لڑکی اتنی مشہور ہے، دونوں کو کیمرے کا سامنے پیشے کے لحاظ سے دیکھا جاتا ہے اور اندر رشتے کا حال وہ دونوں ہی جانتے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024