• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ نے آخرکار اپنے بڑے مسئلے کا حل نکال لیا

شائع August 12, 2021
یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ فونز کے لیے دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ فونز کے لیے دستیاب ہوگا — فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز پر مسلسل کام جاری رکھا جاتا ہے۔

مگر فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں اب تک ایک خامی موجود تھی اور وہ یہ کہ اگر اینڈرائیڈ صارف آئی او ایس یا آئی فون استعمال کرنے لگے تو وہ اپنی واٹس ایپ چیٹس اس میں منتقل نہیں کرپاتے۔

مگر اب واٹس ایپ نے آخرکار چیٹ ہسٹری کے اس بڑے مسئلے کے حل کا اعلان کردیا ہے۔

سام سنگ کے گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ کے موقع پر واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے آپشن کو متعارف کرایا گیا۔

ابتدائی طور پر یہ سہولت اینڈرائیڈ فونز کو دستیاب ہوگی جس کا آغاز سام سنگ کے اینڈرائیڈ 10 یا نئے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز سے ہوگا۔

مگر بتدریج یہ ٹول اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر کام کرنے والے تمام فونز کو دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ میسجز بشمول فوٹوز اور وائس میموز کو ایک سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل کیا جاسکے گا اور یہ ٹول آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں۔

اس ڈیٹا کی منتقلی کے لیے واٹس ایپ، او ایس ڈیولپرز اور فون بنانے والی کمپنیوں کو اضافی کام کی ضرورت تھی۔

آسان الفاظ میں یہ ٹول سب کی مشترکہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس ٹول کی آزمائش کئی ماہ سے جاری تھی اور اب جاکر اسے حتمی شکل دی گئی ہے۔

یہ ٹول صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ مختلف ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز پر اپنے اوریجنل اکاؤنٹ کو تمام ڈیٹا کے ساتھ استعمال کرسکیں گے۔

یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024