• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا بیلسٹک میزائل 'غزنوی' کا کامیاب تجربہ

شائع August 12, 2021
سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل 'غزنوی' کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی ایک مقصد تھا۔

سنگل اسٹیج سالڈ فیول راکٹ موٹر کا حامل غزنوی میزائل 320 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا جبکہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، اسٹریٹجک فورس کمانڈ، سائنسدان اور انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بلیسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے تربیت کے بہترین معیار، فیلڈ دستوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو سراہا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کے تمام افسران سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے رواں سال 26 مارچ کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل 'شاہین ون-اے' کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا بیان میں کہنا تھا کہ میزائل کی رینج 900 کلومیٹر ہے۔

بیان کے مطابق اس میزائل تجربے کا مقصد جدید نیویگیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

قبل ازیں پاکستان نے 11 فروری کو بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو 450 کلو میٹر فاصلے تک زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

3 فروری کو پاکستان نے 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 'پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا جو 290 کلومیٹر تک جوہری اور روایتی جنگی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024