• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’باجی بمباسٹک‘ کی پرانی ویڈیو پر بھارتی موسیقار کی پیروڈی کے چرچے

شائع August 12, 2021
بھارتی موسیقار نے پاکستانی کامیڈین کی پرانی ویڈیو کی پیروڈی تیار کی—اسکرین شاٹ
بھارتی موسیقار نے پاکستانی کامیڈین کی پرانی ویڈیو کی پیروڈی تیار کی—اسکرین شاٹ

بھارتی موسیقار یش راج مکھاٹے کی جانب سے ایک پرانی پاکستانی ویڈیو کی پیروڈی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

یش راج مکھاٹے نے ماضی میں ’پاوری گرل، رسوڑے میں کیا تھا اور تواڈا کتا ٹومی‘ جیسی وائرل ویڈیوز کی بھی پیروڈیز بنائی تھیں۔

یش راج مکھاٹے نے 11 اگست کو پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار شہرزاد نور پیرزادہ کی 2 سال پرانی ویڈیو کی میوزیکل پیروڈی انسٹاگرام پر شیئر کی، جسے پاکستان اور بھارت میں سراہا جا رہا ہے۔

یش راج مکھاٹے کی جانب سے تیار کی گئی ویڈیو کو شہرزاد نور پیرزادہ نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا، جسے متعدد شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد نے بھی سراہا۔

بھارتی موسیقار نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ اسے تمام سفر کرنے والے شوقین افراد کے نام کرتے ہیں اور ان کی دعا ہے کہ تمام سفر کرنے والے محفوظ رہیں۔

ساتھ ہی مذکورہ ویڈیو کو شہرزاد نور پیرزادہ اور ان کے مزاحیہ اکاؤنٹ ’باجی بمباسٹک‘ پر بھی شیئر کیا گیا اور لوگوں نے اس کی تعریفیں کیں۔

یش راج مکھاٹے نے جس ویڈیو کی پیروڈی بنائی، اسے ابتدائی طور پر باجی بمباسٹک کے انسٹاگرام پر مئی 2019 کو شیئر کیا گیا تھا اور اسے گلگت بلتستان کے معروف سیاحتی مقام ہنزہ پر بنایا گیا تھا، مذکورہ اکاؤنٹ شہرزاد نور پیرزادہ کا ہے۔

ویڈیو شہرزاد نور پیرزادہ کی جانب سے اردو اور انگریزی کے جملوں کو مزاحیہ انداز میں بولنے کی وجہ سے وائرل ہوگئی تھی اور انہیں کافی شہرت بھی ملی تھی۔

باجی بمباسٹک کی پیروڈی بنانے سے قبل یش راج مکھاٹے نے گزشتہ برس فروری میں پاوری گرل دنانیر مبین کی ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر بھی میش اپ بنایا تھا۔

جب کہ اس سے قبل انہوں نے ’رسوڑے میں کیا ہے، تواڈا کتا ٹومی‘ اور دیگر وائرل ویڈیوز کی پیروڈیز بھی بنائی تھیں۔

یش راج مکھاٹے نہ صرف وائرل ویڈیوز بلکہ ڈراموں اور فلموں کے ڈائیلاگز پر بھی میش اپ تیار کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024