• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے حکومت سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں مانگوں گی، مریم نواز

شائع August 12, 2021
مریم نواز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ 22 اگست کو ان کے بیٹے کا نکاح ہے— فوٹو بشکریہ مسلم لیگ(ن)
مریم نواز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ 22 اگست کو ان کے بیٹے کا نکاح ہے— فوٹو بشکریہ مسلم لیگ(ن)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی نکاح کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لندن میں منعقد ہو گی لیکن مریم نواز اس تقریب میں شرکت کے لیے حکومت سے بیرون ملک سفر کی اجازت طلب نہیں کریں گی۔

مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے دعوت نامے کے مطابق ان کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف خان سے 22 اگست کو ہو گا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا نام دوسری مرتبہ ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بدقسمتی سے بدترین انداز میں نشانہ بنائے جانے، جعلی کیسز اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر نام موجود ہونے کی وجہ سے میں شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔

انہوں نے اگلی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب والدہ کا انتقال ہوا تو میں جیل میں تھی اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکوں گی کیونکہ میں بیرون ملک سفر کے لیے حکومت سے درخواست نہیں کروں گی، میں معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خلاف دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا کے بعد نائب صدر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا، حکومت نے نواز کو طبی بنیادوں پر نومبر 2019 میں بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی لیکن ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے مریم ان کے ساتھ نہیں جا سکی تھیں۔

نومبر 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کے مقدمے میں مریم کی ضمانت اس شرط پر منظور کر لی تھی وہ اپنا پاسپورٹ عدالت کے سپرد کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اس کے بعد مریم نے ایک درخواست دائر کی جس میں یہ کہا گیا کہ انہیں ایک بار چھ ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے بیمار والد کی عیادت اور دیکھ بھال کر سکیں تاہم وفاقی کابینہ نے دسمبر 2019 میں اس کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سال اپریل میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ یہ بات خارج از امکان ہے کہ حکومت مریم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے گی، مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست نہیں دی، میں نے وزیراعظم عمران خان سے اس بارے میں پوچھا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے، ہمیں مریم پر یقین کرنا چاہیے جو یہ کہہ رہی ہیں کہ وہ بیرون ملک نہیں جا رہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

خان عارف جدون Aug 12, 2021 09:57am
تو مت مانگو کس نے تیری منت کی ہیے۔۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024