• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چاہتے ہیں اسلام کا پرامن اور انسانیت کی مدد کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے، بلاول

شائع August 11, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے 
خطاب کیا—فوٹو:ڈان نیوز
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کیا—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیر مذہبی سیاسی مذہبی تنظیمیں ملک اور عوام کے لیے کام کرتی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کا پرامن اور انسانیت کی مدد کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے۔

کراچی میں مذہبی تنظیم دعوت اسلامی کی شجرکاری مہم شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سے درخت لگانے کی مہم شروع کرنے پر شکرگزار ہوں اور ملک بھر میں آپ کا یہ نیک کام جاری ہے اور جہاں بھی آپ کا اس طرح کا کام چل رہا ہے ہم ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت جلد جانے والی ہے، اگلی حکومت پی پی پی کی ہوگی، بلاول

انہوں نے کہا کہ چاہے 2005 کا زلزلہ ہو یا کورونا وائرس کی وبا کے دوران غریب لوگوں کو راشن پہنچانا اور جب بھی لوگوں کو ضرورت پڑی ہے دعوت اسلامی موجود رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ان کاموں پر ہم اور پورا پاکستان آپ کا شکرگزار بھی ہے اور سلام پیش کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ جو غیر سیاسی تنظیمیں ہوتی ہیں وہ ہمارے ملک، معاشرے اور ہمارے عوام کے لیے کام کرتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی نیت آپ کے کام سے نظر آتی ہے، سیاسی مذہبی تنظیمیں زیادہ باتیں کرتی ہیں جبکہ غیر سیاسی مذہبی تنظیمیں زیادہ کام کرتی ہیں اور ہم آپ کے کام کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور درخت لگانے کے اس کام پر جتنا شکریہ ادا کریں وہ کم ہے۔

مذہبی تنظیم کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جہاں آپ نے تعلیم کے میدان میں کام کیا اور فلاحی کام کرتے ہیں وہاں ہمارا ایڈمنسٹریٹر کراچی اور حکومت سندھ نظر آئے گی اور تعاون کریں گے، جو مسائل ہیں ہم ان کا حل بھی نکالیں گے اور آگے بھی بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کا پرامن اور انسانیت کی مدد کرنے کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے اور ہم اپنے کاموں سے پوری دنیا کو جواب دیں گے، جو ہمارے ملک یا ہمارے مذہب کے بارے میں ایک غلط رنگ میڈیا اور دنیا کے میڈیا میں پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم اپنی محنت اور کردار سے سب کو غلط ثابت کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ لاکر دکھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قائد عوام کے دور میں پاکستان پوری مسلم امہ کی قیادت کرسکتا تھا اور امہ کے رہنما لاہور میں پاکستان کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر پوری امہ کے لیے فیصلے لے سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان اس طرح کا کردار اپنے خطے اور امہ کے لیے ادا کرسکے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اس کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ہمیں آپ جیسے لوگ چاہیے، جن کی نیت صاف ہے اور ان کے ساتھ مل کر ہم کام کرسکتے ہیں اور پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا اصل چہرہ لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں اقلیتوں کا دن ہے، اسلام واحد مذہب ہے جو یقینی بناتا ہے کہ ساری اقلیتوں کا تحفظ کیا جائے، ہم سب کی ذمہ داری ہے اور مذہب نے سکھایا ہے کہ ہمارے ملک جو غیر مسلم شہری ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور یقینی بنائیں کہ ان کے ساتھ کوئی ظلم نہ ہو، اس کام کے لیے ہمیں آپ کی ضرورت ہے تاکہ جو لوگ غلط کام کرکے ہمارے مذہب کو بدنام کرتے ہیں، ان کو بھی غلط ثابت کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024