• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

الجیریا میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں 25 فوجی، 17 شہری ہلاک

شائع August 11, 2021
آگ پر قابو پانے کے لیے جنگلات کو کاٹا جارہا ہے—  فوٹو: رائٹرز
آگ پر قابو پانے کے لیے جنگلات کو کاٹا جارہا ہے— فوٹو: رائٹرز

شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں آگ لگنے کے مختلف واقعات میں 25 فوجی اور 17 شہری ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے زیتون کے درختوں، مویشیوں اور مرغیوں کو لپیٹ میں لے لیا جو پہاڑی خطے کابائل میں آباد خاندانوں کے گزر بسر کا ذریعہ ہیں۔

وزیر داخلہ کامل بِلجود نے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کابائل کا دورہ کیا۔

سرکاری ٹی وی پر کامل بلجود کا کہنا تھا کہ ایک ہی وقت میں ایک خطے کے 30 مقامات میں آتشزدگی محض اتفاق نہیں لیکن کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

الجیریا کے دیگر شمالی علاقوں میں بھی آتشزدگی کے واقعات پیش آئے اور مجموعی طور پر 18 خطوں میں آگ لگنے کے 41 واقعات سامنے آئے جس میں سے 21 کابائل کے دارالحکومت تیزی اوزو میں رونما ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 8 ہوگئیں، یورپی یونین نے امداد بھیج دی

آن لائن میڈیا ادارے 'ٹی ایس اے' کا کہنا تھا کہ کابائل میں آتشزدگی کے واقعات میں کم و بیش 11 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد مقامات پر آگ زیادہ درجہ حرارت اور تیز ہوا کے باعث پھیلی۔

کابائل کے پہاڑی گاؤں میں مقیم 92 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ پیر کی رات دکھنے والے مناظر سے ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ دنیا کا اختتام ہے۔

فاطمہ اودیا نے کہا کہ ہم خوفزدہ تھے، پورا پہاڑی علاقہ آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگیا تھا۔

اپنے ہم عمر لوگوں کی طرح فاطمہ اودیا نے بھی ان مناظر کا موازنہ الجیریا کی وحشیانہ جنگ آزادی سے کیا جب فرانسیسی فوج نے ان پر بم برسائے تھے، یہ جنگ 1962 میں ختم ہوئی تھی۔

فاطمہ اودیا نے مزید کہا کہ اس آگ نے جنگلات کو جلا دیا ہے، یہ میرے وجود کا ایک حصہ ہے جو اب ختم ہوگیا ہے، یہ انسانیت اور قدرت کے لیے ایک ڈراما ہے، یہ تباہی ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل فوجی اہلکاروں کو کابائل سمیت 4 خطوں میں مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 150 گھر خاکستر، فائر ایمرجنسی نافذ

انہوں نے کہا کہ گھنے جنگلات کو کاٹ کر آتشزدگی پر قابو پانے اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے رہائشیوں کو نکالنے کے لیے بلڈوزر لائے گئے ہیں۔

نقصان کے باوجود شمالی افریقی ریاست کے متعدد علاقوں میں لگنے والی آگ یونان کے دوسرے بڑے جزیرے ایویا اور اس ملک کے دیگر علاقوں کو تباہ کرنے والی آگ کے مقابلے میں محدود ہے۔

ماہر ماحولیات کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ یہاں کوئلے، قدرتی گیس اور تیل کے جلنے کے باعث موسمیاتی تبدیلی واقع ہو رہی ہے اور ہیٹ ویو، خشک سالی، جنگلات میں آگ، سیلاب اور طوفان جیسے واقعات پیش آرہے ہیں۔

بدترین خشک سالی اور ہیٹ ویو دونوں کا تعلق موسمیاتی تبدیلی سے ہے جو امریکا کے مغرب اور سائبیریا کے جنگلات میں آگ کی وجہ بن رہے ہیں۔

شدید گرمی یونان اور ترکی میں بھی آتشزدگی کے واقعات کا باعث رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024