• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی دستبردار

شائع August 10, 2021 اپ ڈیٹ August 11, 2021
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور ٹی20 کی سریز کھیلی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور ٹی20 کی سریز کھیلی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں بڑے اور اہم کھلاڑیوں کے نام شامل نہیں جو انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے دورے سے دستبردار ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی20 اور ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کے لیے اسکواڈ کی قیادت ٹام لیتھم کو سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، روس ٹیلر ڈراپ

15 رکنی دستے میں مستقل کپتان کین ولیمسن سمیت کئی اہم کھلاڑی شمال نہیں اور اکثر نے انٹرنیشنل ٹیم کی نمائندگی کے بجائے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دی جس کا بقیہ ایڈیشن ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل متحدہ عرب میں شیڈول ہے۔

ولیمسن کے علاوہ اسکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ، کائل جیمیسن اور لوکی فرگیوسن بھی شامل نہیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ مصروف شیڈول سے قبل کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے ساتھ ساتھ ان کی مالی ضروریات کا خیال رکھنا بھی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم پراعتماد ہیں کہ ہم نے ایک مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے دومیسٹک ککرٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے کچھ کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جس میں 21سالہ رچین رویندرا بھی شامل ہیں جبکہ فن ایلن کو دورہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دورہ بنگلہ دیش میں ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: 'نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں شائقین کی اسٹیڈیم واپسی کی کوشش کریں گے'

اس کے علاوہ آل راؤنڈر کول میک کونچی اور بین سیئرز بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جنہوں نے اب تک عالمی سطح پر نیوزی لینڈ کی نمائندگی نہیں کی۔

یہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا 2002 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہے جہاں اس سے قبل 2002 میں ٹیم ہوٹل کے قریب بم دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

پاکستان کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ٹام لیتھم(کپتان)، فن ایلن، ہمیشن بینٹ، ٹام بلنڈل، ڈگ بریسویل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، جیکب ڈفی، اسکاٹ کگلیجن، کول میک کونچی، ہنری نکولس، اعجاز پٹیل، رچین رویندرا، بلیئر ٹکنر، ول ینگ، بین سینئرز(صرف ٹی20)، میٹ ہنری(صرف ونڈے)۔

سیریز کا شیڈول

  • 11 ستمبر: اسلام آباد آمد
  • 12 تا 14 ستمبر: روم آئسولیشن
  • 15 تا 16 ستمبر: ٹریننگ/پریکٹس/انٹرا اسکواڈ میچ
  • 17 ستمبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
  • 19 ستمبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
  • 21 ستمبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
  • 25 ستمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
  • 26 ستمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
  • 29 ستمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
  • یکم اکتوبر: چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
  • 3 اکتوبر: پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024