• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

ایپل کے نئے آئی فونز کا کیمرا سیٹ اپ اب تک کا سب سے بہترین ہوگا

شائع August 10, 2021
آئی فون 13 سیریز کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے — فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو میک
آئی فون 13 سیریز کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے — فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو میک

ایپل کے نئے آئی فونز میں کم از کم 3 نئے کیمرا اور ویڈیو ریکارڈنگ فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارفین میں نئے ماڈلز کو اپ گریڈ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 سیریز کے فونز کے یہ کیمرا فیچرز پہلی مرتبہ اس کمپنی کی ڈیوائسز کا حصہ بنیں گے جن میں سے ایک ویڈیو پورٹریٹ موڈ ہے۔

یہ فیچر ویڈیو کے بیک گراؤنڈ کو خودکار طور پر دھندلا کردے گا، بالکل اسی طرح جیسے تصاویر کے لیے پورٹریٹ موڈ نامی فیچر کام کرتا ہے۔

دوسرا فیچر پرو ریز ہے جو ہائی کوالٹی ویڈیو ریکارڈنگ یقینی بنائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فوٹیج پر صارفین کا کنٹرول زیادہ بہتر کرے گا۔

تیسرا فلٹرز اسٹائل ایڈیٹنگ فیچر ہوگا جو تصاویر کے لیے مخصوص ہوگا۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر پر مختلف اسٹائلز کو اپلائی کرسکیں گے لیکن مکمل تصویر بدلنے کی بجائے یہ فلٹر فوٹوز کے مخصوص عناصر کو تبدیل کریں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال کے آئی فونز میں زیادہ تیز ریفریش ریٹ ڈسپلے کا حصہ ہوں گے، ممکنہ طور پر پرو ماڈلز میں 120 ہرٹز ایل ٹی پی او ڈسپلے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس بار نئے آئی فونز میں اپ ڈیٹس بہت زیادہ غیرمعمولی نہیں ہوگی، ماڈلز کے کچھ فیچرز اور اسکرین سائز لگ بھگ گزشتہ سال جیسے ہی ہوں گے۔

سابقہ لیکس کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جن میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔

نئے آئی فونز میں ایپل کا نیا اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جس کی کارکردگی اے 14 کے مقابلے میں کم از کم 20 فیصد جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہوگی۔

2020 کے آئی فونز کے مقابلے میں اس سال کی ڈیوائسز یعنی آئی فون منی میں 2406 ایم اے ایچ، آئی فون 13 اور 13 پرو میں 3095 جبکہ آئی فون 13 پرو میکس میں 4352 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔

خیال رہے کہ آئی فون 12 منی میں 2227 ایم اے ایچ، آئی فون 12 اور 12 پرو میں 2815 ایم اے ایچ جبکہ 12 پرو میکس میں 3687 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

نئی رپورٹ میں آئی فونز کو متعارف کرانے کی تاریخ کے بارے میں تو نہیں بتایا گیا، مگر ایپل کی جانب سے ستمبر میں انہیں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024