• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہم اپنی کہانیاں کب سنائیں گے؟ یاسر حسین بھارتی فلم 'ہیرا منڈی' پر نالاں

شائع August 10, 2021
'ہیرا منڈی'  کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر نشر کیا  جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
'ہیرا منڈی' کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر نشر کیا جائے گا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار یاسر حسین نے بھارتی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر 'ہیرا منڈی' کے نام سے بنائی گئی سیریز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ہم اپنی کہانیاں کب سنائیں گے؟

سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 'ہیرا منڈی' کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر نشر کیا جائے گا۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'ہیرا منڈی' کا پوسٹر شیئر کیا اور اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: سنجے بھنسالی لاہور کی 'ہیرا منڈی' پر فلم بنائیں گے

انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین نے لکھا کہ 'یہ ہے لاہور میں اور فلم بھارتی بنارہے ہیں'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید لکھا کہ 'پھر ہم کہیں گے کہ سب غلط دکھایا، پتا نہیں ہم اپنی چیزوں کے بارے میں کب بات کریں گے، اپنی کہانیاں کب سنائیں گے؟'

ان سے قبل رواں برس جنوری میں اداکارہ منشا پاشا بھی اس حوالے سے شکوہ کرچکی ہیں۔

منشا پاشا نے 10 جنوری کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں شکوہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی لاہور کی ماضی کی رونقوں یعنی 'ہیرا منڈی' پر محض اس لیے فلم بنا رہے ہیں، کیونکہ جس ملک میں ہم رہتے ہیں، وہاں حقیقی مواد تو دور کی بات افسانوی مواد پر بھی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی 'ہیرا منڈی' پر فلم بنا رہے اور ہم مواد پر پابندی لگا رہے ہیں، منشا پاشا

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ہم افسانوی مواد پر پابندی عائد کرکے اس بات پر بحث کرتے رہتے ہیں کہ اخلاقی طور پر کیسا خیالی مواد دکھایا جانا چاہیے اور کیسا نہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں خبریں تھی سنجے لیلا بھنسالی لاہور کی 'ہیرا منڈی' پر بنائی جانے والی فلم کو پروڈیوس کریں گے اور انہوں نے اس فلم کی کاسٹ کے لیے عالیہ بھٹ کو کاسٹ بھی کرلیا جبکہ ایشوریا رائے، ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں سے مذاکرات جاری ہیں۔

رپورٹس میں اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی کب تک مذکورہ فلم پر کام شروع کریں گے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 'ہیرا منڈی' پر بنائی جانے والی فلم پر رواں برس کے آخر تک کام شروع کردیا جائے گا اور اب اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فلم نیٹ فلیکس پر پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024