• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سعود کا ڈیڑھ دہائی بعد اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف

شائع August 10, 2021
دونوں کو ایک بیٹی اور بیٹا بھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کو ایک بیٹی اور بیٹا بھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار سعود کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ شادی کے کئی سال بعد اپنے رشتے سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں سعود کو اہلیہ جویریہ کے ساتھ اپنا رشتہ پکا ہونے کی داستان سناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو دسمبر 2018 کی ہے، جس میں اداکار اہلیہ جویریہ کے ہمراہ جی این این کے شو تاروں سے باتیں میں شریک ہوئے تھے۔

مذکورہ پروگرام میں سعود اور جویریہ نے نہ صرف اپنے رشتے سے متعلق انکشافات کیے تھے بلکہ دونوں نے اپنے کیریئر سے متعلق بھی کھل کر بات کی تھی۔

اسی پروگرام کے وائرل ہونے والے کلپ میں سعود بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہوں نے کب پہلی مرتبہ جویریہ کو دیکھا اور ان سے ان کا رشتہ کیسے طے ہوا؟

سعود نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں ان کی بڑی بہن نے جویریہ کو دیکھتے ہی پسند کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ سعود نے ویڈیو کے ذریعے عالیشان گھر کا دورہ کرادیا

سعود کے مطابق بہن کی جانب سے بتائے جانے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے ساتھی اداکار ریمبو کو بات بتائی اور انہوں نے تقریب میں ریمبو کو جویریہ کو دیکھنے کا بھی کہا۔

اداکار نے بتایا کہ جویریہ تقریب میں غزالہ جاوید کے ہمراہ بیٹھی تھیں اور جب انہوں نے ریمبو کو انہیں دیکھنے کو کہا تو انہوں نے غلطی سے جویریہ کے بجائے غزالہ کو دیکھا اور حیران رہ گئے کہ سعود کس سے شادی کرنے جا رہے ہو؟

سعود کے مطابق جب انہوں نے ریمبو کو درست لڑکی دیکھنے کا کہا تو انہوں نے شکر ادا کیا اور کہا لڑکی بالکل ٹھیک ہیں۔

سعود نے بتایا کہ پھر ان کی شادی کے لیے ریمبو، شان، معمر رانا اور ارباز خان بھی جویریہ کے گھر رشتہ لے کر گئے تھے، کیوں کہ اس وقت پورا لاہور چاہتا تھا کہ ان کی شادی ہوجائے۔

اسی حوالے سے جویریہ نے بتایا کہ جب سعود کا رشتہ گھر آیا تو والدین جلد راضی ہوگئے، کیوں کہ ان کے مطابق لڑکے نے کوئی شرارت کیے بغیر شادی کے لیے رشتہ بھیجا، جس کا مطلب ہے کہ وہ شریف گھرانے سے ہے۔

جویریہ نے بتایا کہ انہوں نے 2005 میں شادی سے قبل ہی شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر رشتہ ازدواج میں بندھنے کے چند سال بعد انہوں نے واپسی کی اور پھر 2006 میں اپنا پروڈکشن کا کام بھی شروع کردیا۔

شادی کے دو سال بعد 2007 میں ان کی بیٹی جنت کی پیدائش ہوئی جس کے بعد 2011 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام ابراہیم رکھا گیا۔

دونوں نے بتایا کہ ان کے لیے 9 کا نمبر بڑا اچھا ہے اور ان دونوں کی پیدائش بھی 9 تاریخ کی ہے اور ان کے موبائل نمبرز کے آخری ہندسے بھی 9 ہیں، اسی طرح ان کی زندگی کے تمام اہم کام 9 تاریخ کو ہی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024