• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

وزیراعظم کی ایکسپورٹ بورڈ کو مہینے میں تین مرتبہ اجلاس بلانے کی ہدایت

شائع August 10, 2021
وزارت تجارت کی طرف سے ایک ماہ میں بورڈ کے دو اجلاس ہوں گے۔  - فائل فوٹو:ٹوئٹر
وزارت تجارت کی طرف سے ایک ماہ میں بورڈ کے دو اجلاس ہوں گے۔ - فائل فوٹو:ٹوئٹر

لاہور: رواں مالی سال کے لیے 31 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے نو تشکیل شدہ نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ (این ای ڈی بی) کو ایک ماہ میں تین مرتبہ ملاقات کرنے اور برآمدی صنعت کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ وہ بورڈ کی موجودگی میں اپنا مکمل تعاون کریں گے۔

وزارت تجارت کی طرف سے ایک ماہ میں بورڈ کے دو اجلاس ہوں گے۔

مزید پڑھیں: علاقائی برآمدات میں 1.8 فیصد کا معمولی اضافہ

پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پرگمیہ) کے چیف آرگنائزر اعجاز کھوکھر نے بتایا کہ وزیراعظم نے 2 اگست کو ہونے والے بورڈ کے پہلے اجلاس میں کہا تھا کہ 'میں خود ہر تیسرے اجلاس کی صدارت کروں گا جس میں گزشتہ دو اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور برآمدی اقدامات کو بڑھایا جائے گا'۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کو وزارت تجارت نے 21-2020 میں ملک کی برآمدات کے حوالے سے کارکردگی کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک کی برآمدات کو تین بڑی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ٹیکسٹائل، زراعت اور غیر زرعی مصنوعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2021 میں بینکس زرعی قرضے دینے کا ہدف پورا نہ کرسکے

ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کی برآمدات کا تخمینہ 21-2020 کے لیے 15 ارب 38 کروڑ ڈالر تھا جبکہ مالی سال 2022 کا ہدف 20 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح زرعی شعبے کی برآمدات مالی سال 2021 کے 4 ارب 34 کروڑ ڈالر بتائی گئی جبکہ رواں مالی سال کے لیے یہ ہدف 4 ارب 85 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ غیر زرعی شعبے کے لیے مالی سال 2021 کا برآمدی ہدف 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا جبکہ مالی 2022 کے لیے یہ 6 ارب 35 کروڑ ڈالر متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024