• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سانپ نے ایک شخص کو ڈسا، جواب میں اس نے دانتوں سے کاٹ کر اسے مار دیا

شائع August 9, 2021
— فوٹو بشکریہ ورلڈ اٹلس
— فوٹو بشکریہ ورلڈ اٹلس

اگر کوئی سانپ ڈس لے تو جواب میں کوئی فرد کیا کرے گا؟ یقیناً طبی امداد کے لیے جدوجہد کرے گا۔

لیکن سوچیں ایک ایسے شخص کے بارے میں جس کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا تو کچھ کرنے کی بجائے اس نے سانپ کو کاٹ کر مار دیا اور پھر خود بھی چل بسا۔

ایسا عجیب واقعہ بھارت ریاست بہار میں پیش آیا جہاں 63 سالہ راما ماہتو نامی شخص کو ایک زہریلے سانپ نے ٹانگ پرپ ڈس لیا۔

اس شخص نے پھر سانپ کو ہاتھوں سے پکڑا اور اسے کاٹنا شروع کردیا۔

مقامی دیہی کونسل کے عہدیدار بھوشن پرساد نے بتایا کہ راما ماہتو نے اس موقع پر کہا ' تم نے یہ ہمت کیسے کی، تم نے مجھے ڈسا اور اب میں تم کو کاٹوں گا، اور پھر اس نے سانپ کو مار دیا'۔

مگر اس عمل کے دوران سانپ نے اس شخص کے چہرے کے متعدد حصوں کو ڈس لیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔

بعد ازاں خاندان کے افراد نے اسے مقامی ہسپتال میں لے جانے کی کوشش کی تو اس نے علاج سے انکار کر دیا۔

اس شخص کو کریٹ نامی سانپ نے ڈسا تھا جو بہت زیادہ زہریلا ہوتا ہے اور بنگلہ دیش و بھارت میں عام پایا جاتا ہے۔

صرف بہار میں ہر سال سانپ کے ڈسنے سے ساڑھے 4 ہزار افراد انتقال کر جاتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 12 لاکھ افراد سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوچکے ہیں اور ہر سال 58 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024