• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنبیر اور عالیہ 2021 میں ہی شادی کریں گے، لارا دتہ

شائع August 9, 2021
امید ہے عالیہ و رنبیر سال کے اختتام تک ایک ہوجائیں گے، لارا دتہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
امید ہے عالیہ و رنبیر سال کے اختتام تک ایک ہوجائیں گے، لارا دتہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

طویل عرصے بعد جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم 'بیل باٹم' سے فلموں میں واپسی کرنے والی اداکارہ لارا دتہ نے کہا ہے کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں برس کے اختتام سے قبل شادی کرلیں گے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں 2017 سے جاری ہیں لیکن تاحال دونوں نے واضح طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

بولی وڈ میں رنبیر اور عالیہ کے رومانس اور ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 43 سالہ لارا دتہ نے کہا کہ مکمل امید ہے کہ دونوں رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ٹائمز ناؤ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لارا دتہ نے بولی وڈ کے دیگر رومانوی جوڑوں پر بھی بات کی اور کہا کہ چوں کہ وہ پرانے زمانے کی خاتون ہیں، اس لیے انہیں نئے لڑکے اور لڑکیوں کے رومانس سے متعلق زیادہ علم نہیں۔

دونوں کے درمیان 2017سے تلعقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان 2017سے تلعقات کی چہ مگوئیاں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

لارا دتہ کا کہنا تھا کہ آج کل کی نئی نسل تیز ہوگئی ہے اور انہیں ان کے تعلقات اور رومانس سے متعلق زیادہ علم نہیں، البتہ وہ رنبیر اور عالیہ کے حوالے سے کچھ علم رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے قبل ہی عالیہ بھٹ نے بیٹی کا نام طے کرلیا

انہوں نے ذو معنی لفظوں میں امید کا اظہار کیا کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

لارا دتہ نے مختصراً کہا کہ دونوں اداکار سال 2021 میں ہی شادی کریں گے لیکن انہوں نے ان کی شادی سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

پرانے زمانے کی خاتون ہوں، نئی نسل کا زیادہ علم نہیں، لارا دتہ—فائل فوٹو: فیس بک
پرانے زمانے کی خاتون ہوں، نئی نسل کا زیادہ علم نہیں، لارا دتہ—فائل فوٹو: فیس بک

لارا دتہ کی جانب سے رنبیر اور عالیہ کی شادی رواں برس ہونے کی نوید سنائے جانے کے بعد بولی وڈ میں اس پر بحث جاری ہے اور کئی لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں سال کے اختتام تک ایک ہوجائیں گے۔

لارا دتہ سے قبل خود رنبیر کپور بھی گزشتہ برس کہہ چکے تھے کہ اگر کورونا نہ آیا ہوتا اور لاک ڈاؤن نافذ نہ ہوا ہوتا وہ شادی سے متعلق فیصلہ کر چکے ہوتے مگر انہوں نے اپنی ممکنہ دلہن کا نام نہیں بتایا تھا۔

اس سے قبل بھی رنبیر اور عالیہ مختلف مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت کر چکے ہیں لیکن دونوں نے واضح طور پر شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

علاوہ ازیں دونوں کے تعلقات اور محبت کے حوالے سے عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ اور رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور بھی دبے الفاظ میں اقرار کر چکی ہیں لیکن انہوں نے بھی کبھی واضح طور پر ان کے رشتے سے متعلق بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور عالیہ کی شادی 2020 میں متوقع

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔

دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اور بعض شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور اب لارا دتہ نے کہا کہ دونوں رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

دونوں نے واضح طور پر آج تک اپنے تعلق کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے واضح طور پر آج تک اپنے تعلق کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024