• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

افغان سفیر کی بیٹی نے اپنے 'اغوا' کا واقعہ درست طور پر رپورٹ نہیں کیا، دفتر خارجہ

شائع August 9, 2021
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغان وفد کو تحقیقات کے تمام پہلوؤں پر مفصل بریفنگ دی گئی — فائل فوٹو / ڈان نیوز
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغان وفد کو تحقیقات کے تمام پہلوؤں پر مفصل بریفنگ دی گئی — فائل فوٹو / ڈان نیوز

پاکستان نے باضابطہ طور پر افغانستان کو آگاہ کردیا ہے کہ اس نے اسلام آباد سے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی ہیں جس کے مطابق شکایت کنندہ نے واقعہ مکمل طور پر رپورٹ نہیں کیا۔

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا واقعہ 16 جولائی کو سامنے آیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ علی خیل کی شکایت کے حوالے سے افغانستان کے وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا، جس میں اس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزارت خارجہ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق 'وفد کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شکایت پر معاملے کی مکمل اور تفصیلی تحقیقات کیں اور جامع گواہی کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ زمینی حقائق سے شکایت کنندہ کی رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوتی جبکہ یہ بات تکنیکی شواہد سے مزید ثابت ہوتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، یہ ‘انٹرنیشنل سازش’ ہے، شیخ رشید

بیان میں کہا گیا کہ کیس کے چند پہلوؤں پر متعلقہ پاکستانی حکام نے ایک بار پھر اضافی معلومات فراہم کرنے، شواہد اور شکایت کنندہ تک رسائی کی درخواست کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغان وفد کو تحقیقات کے تمام پہلوؤں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ پاکستان، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ذریعے نام نہاد دہشت گردوں کو بھارت بھیجنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان، ایل او سی کے ذریعے ’دہشت گردوں‘ کو بھیجنا چاہتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024