• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

شائع August 9, 2021
اداکارہ کے ناز و انداز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—فوٹو: فائزہ ثقلین، انسٹاگرام
اداکارہ کے ناز و انداز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—فوٹو: فائزہ ثقلین، انسٹاگرام

اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے حال ہی میں کرائے گئے برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے اور اداکارہ کے لباس و انداز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ماہرہ خان ماضی میں بھی مختلف فیشن برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر کا حصہ بن چکی ہیں لیکن حال ہی میں وہ فائزہ ثقلین کے برائیڈل کلیکشن کی تشہیر کرتی دکھائی دیں۔

ماہرہ خان نے فائزہ ثقلین کی جانب سے حال ہی میں ’خورشید‘ نامی کلیکشن میں جلوے بکھیرے۔

فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کے مطابق ’خورشید‘ نامی برائیڈل کلیکشن کو انہوں نے اپنی والدہ کے نام سے منسوب کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

’خورشید‘ برائیل کلیکشن سے متعلق ماہرہ خان کی تصاویر و ویڈیو کو فائزہ ثقلین کے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تو مداحوں نے نہ صرف لباس کی تعریفیں کیں بلکہ اداکارہ کے انداز کو بھی سراہا۔

بعد ازاں ماہرہ خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ’خورشید‘ کلیکشن کے فوٹو شوٹ کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں۔

برائیڈل کلیکشن کی تشہیر کے لیے خیبرپختونخوا (کے پی) کے پہاڑی علاقوں میں شوٹنگ کی گئی اور ماہرہ خان کو پشتون ثقافت سے ملتے جلتے لباس میں دکھایا گیا۔

تشہیری ویڈیوز کے پس منظر میں معروف میوزیکل بینڈ ’خماریاں‘ کے مشہور گانے ’تماشا‘ کی میوزک پر ماہرہ خان کو پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا ہے۔

’خورشید‘ کلیکشن کے نام سے فائزہ ثقلین نے مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے برائیڈل لباس متعارف کرائے ہیں، جنہیں کافی سراہا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024