• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلگت بلتستان: ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کو شکست

شائع August 9, 2021
ایوب وزیری نے 5 ہزار 341 ووٹ حاصل کیے جبکہ ذوالفقار علی بہشتی 5 ہزار 62 ووٹ لے سکے — فائل فوٹو / آن لائن
ایوب وزیری نے 5 ہزار 341 ووٹ حاصل کیے جبکہ ذوالفقار علی بہشتی 5 ہزار 62 ووٹ لے سکے — فائل فوٹو / آن لائن

گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری نے 279 ووٹوں کے مارجن سے ذوالفقار علی بہشتی کو ہرایا۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایوب وزیری نے 5 ہزار 341 ووٹ حاصل کیے جبکہ ذوالفقار علی بہشتی 5 ہزار 62 ووٹ لے سکے، پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید حسین نے 4 ہزار 194 ووٹ لیے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی یہ نشست گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں دو نشستوں پر کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نگر کی نشست چھوڑنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اتوار کو پرامن طریقے سے ہوئی۔

مختلف پولنگ اسٹیشنز سے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سکندر آباد میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔

انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگائے اور ٹائرز جلا کر قراقرم ہائی بلاک کردی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور شیلنگ کا استعمال کیا۔

اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024