• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

غنا علی کے شوہر کتنے دولت مند ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی

شائع August 9, 2021
اداکارہ کے مطابق ان کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق ان کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں—فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس مئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے دولت مند ہونے کی افواہوں پر پہلی بار وضاحت کردی۔

غنا علی نے 16 مئی کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

تاہم شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی اداکارہ پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خود سے زائد العمر اور پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ سے پیسوں کی وجہ سے شادی کی۔

شادی کے بعد امیر شخص سے شادی کے مسلسل طعنے ملنے پر اگرچہ وہ پہلے بھی جوابات دے چکی ہیں لیکن اب انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت کردی کہ ان کے شوہر کے پاس کتنی دولت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ غنا علی کا 'نئی زندگی' کا آغاز

حال ہی میں غنا علی نے شوہر عمیر کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی تصاویر شیئر کی تو شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے بھی کمنٹس کیے اور بعض افراد نے حسب معمول منفی کمنٹس کیے۔

ایسے ہی افراد میں سے ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے منفی کمنٹ والوں کو ڈانٹا مگر خود بھی غلط بات کہہ ڈالی۔

آر خان نامی شخص نے دوسروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک جواب حاصل کرنے کے لیے اداکارہ کی پوسٹ پر غلط غلط کمنٹس کر رہے ہیں مگر ایسے لوگ یہ نہیں دیکھ رہے کہ اداکارہ نے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے شادی کی ہے؟

ساتھ ہی مذکورہ شخص نے لکھا کہ اگرچہ شادی کرنا اداکارہ کا ذاتی معاملہ ہے مگر اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: امیر شخص سے دوسری شادی کے الزامات پر غنا علی نے خاموشی توڑ دی

آر خان نامی شخص کے کمنٹ پر غنا علی نے بھی جواب دیا اور واضح کیا کہ ان کے شوہر کتنے امیر ہیں؟

اداکارہ نے لکھا کہ اگرچہ ان کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اتنے پیسوں کی ضرورت ہے مگر وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔

غنا علی نے لکھا کہ وہ یہاں کسی کو وضاحت دینے کے لیے نہیں بیٹھیں اور ہر کسی کو اپنے کام سے کام سے رکھنا چاہیے، دوسروں کی زندگی میں خام خواہ کی دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مطابق ان کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر اچھی ملازمت کرتے ہیں اور دونوں اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں مگر لوگوں کی جانب سے کیے گئے منفی کمنٹس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔

غنا علی نے واضح کیا کہ ان کے شوہر نہ تو اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی ان کے پاس بہت زیادہ دولت ہے۔

اگرچہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے شوہر کیا کام کرتے ہیں اور ان کے اثاثے کتنے ہیں؟

غنا علی نے چند سال قبل ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اشتہارات میں نظر آنے کے بعد غنا علی نے 2015 سے ڈراموں میں اداکاری سے آغاز کیا اور انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی کامیاب ڈرامے دیے۔

’عشقاوے، سنگ دل، سایہ دیوار بھی نہیں، بے شرم، احساس، بے انتہا اور بے دردی سیاں‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی غنا علی نے 2017 میں ’رنگریزا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

گزشتہ ماہ جولائی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔

غنا علی نے مئی میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
غنا علی نے مئی میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024