• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میں اب سنگل ہوں اور یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی، فریال محمود

شائع August 8, 2021
فریال محمود نے مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے سادگی سے شادی کی تھی— فائل فوٹو: نسٹاگرام
فریال محمود نے مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے سادگی سے شادی کی تھی— فائل فوٹو: نسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ فریال محمود نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب سنگل ہیں لیکن یہ بات کسی کو بتانا نہیں چاہتیں۔

اداکارہ حال ہی میں احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں گلوکار احمد جہانزیب کے ہمراہ شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فریال محمود نے انکشاف کیا کہ وہ اب سنگل ہیں لیکن انہوں نے اس موضوع پر زیادہ بات چیت سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں : فریال محمود نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

میزبان احسن خان کے سوال کے جواب میں فریال محمود کا کہنا تھا کہ میں اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔

فریال محمود نے مزید کہا کہ بالکل یہ سچ ہے، میں سنگل ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا اس موضوع پر کسی قسم کی گفتگو ہونی چاہیے، اگر آپ میرا مشاہدہ کریں گے تو لگے گا میں سنگل ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں گی تب ہی لوگوں کو پتا چلے گا، مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو خود سے متعلق ہر بات بتانی چاہیے۔

تاہم اداکارہ نے اپنی گفتگو میں واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے جس سے اندازہ نہیں ہوتا کہ انہوں نے اپنی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے یا نہیں۔

اسی شو کے دوران احسن خان نے فریال محمود سے ان کے اور اداکارہ سونیا حسین کے تنازع سے متعلق سوال کیا کہ فلم 'سوری' میں آپ کو سونیا حسین کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد سونیا نے ایک شو میں آپ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا تھا اس کی وجہ کیا ہے؟

فریال محمود نے کہا کہ سونیا حسین نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار مجھے پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ فریال محمود کون ہے؟'

اداکارہ فریال نے مزید کہا کہ سونیا حسین مجھے نہیں جانتیں لیکن میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔

فریال محمود نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ایک بار مجھے ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا تھا جس کے بعد سونیا حسین نے میرے موٹاپے کا مذاق اڑایا تھا جب میں موٹی تھی لیکن یہ بات بہت پرانی ہوگئی، مگر اب ایک دم سونیا حسین شو میں کہتی ہیں کہ مجھے نہیں جانتیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم سونیا حسین کو مجھ سے کیا مسئلہ ہے لیکن کوئی بات نہیں یہ پروفیشنل جیلسی ہے اور مجھے سونیا حسین پسند ہیں۔

خیال رہے کہ فریال محمود نے مئی 2020 میں اداکار دانیال راحیل سے سادگی سے شادی کی تھی۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

جس کے کچھ ہی ماہ بعد گزشتہ برس مئی دسمبر میں سوشل میڈیا سائٹس پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں اداکاروں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو بھی کردیا ہے۔

علاوہ ازیں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر بھی ہٹادیں۔

یہ بھی پڑھیں: فریال محمود اور دانیال راحیل نے خاموشی سے شادی کرلی

جس کے بعد فریال محمود نے شوہر سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق اور میرے شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے پوسٹس دیکھ رہی ہوں۔

— فائل فوٹو: ڈان امیجز
— فائل فوٹو: ڈان امیجز

انہوں نے لکھا تھا کہ میں باقاعدگی سے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ نہیں کرتی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیان جھگڑے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں ہی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اپنے کام کے شیڈول کی وجہ سے گزشتہ 5 ماہ سے ایک دوسرے سے بہت کم مل پائے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں یہ چاہوں گی کہ آپ لوگ میری شادی مجھ پر اور دانیال راحیل پر چھوڑ دیں اور ان معاملات پر توجہ دیں جو آپ کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

nk Aug 09, 2021 08:07pm
Meri rai yeh hey kay sahafat ka jo indaaz hum nay maghrabi dunya say uthaya hey balkay naqal ki hey woh kisi bhi soorat humain zeb nahi deta

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024