• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امیتابھ بچن کے بنگلے پر بم کی جھوٹی خبر دینے والے 3 افراد گرفتار

شائع August 8, 2021
پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا—فوٹو:ا ے پی
پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا—فوٹو:ا ے پی

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی کے 3 ریلوے اسٹیشنز پر بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ اداکار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ سمیت ممبئی کے 3 ریلوے اسٹیشنز پر بم نصب کرنے کے دعوے پر مبنی جعلی کال کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق فون کال موصول ہونے کے بعد بم ڈھونڈنے کے لیے کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رہا۔

ترجمان پولیس کے مطابق چاروں مقامات میں سے کہیں پر بھی کوئی مشتبہ مواد نہیں پایا گیا۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن نے فلم میں کام کی پیش کش کی تھی، کومل رضوی

پولیس عہدیدار کے مطابق جمعہ (6 اگست) کی رات کو 9 بج کر 45 منٹ پر ہمارے کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کالر نے دعویٰ کیا تھا کہ ممبئی کے بائیکولا، چھترپتی شیواجی مہاراج (سی ایس ایم ٹی) اور دادر ریلوے اسٹیشنز سمیت جوہو میں واقع امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم نصب کیے گئے ہیں۔

عہدیدار کے مطابق مشکوک فون کال کے بعد ریلوے پولیس، ریلوے پروٹیکشن فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمز نے تلاش شروع کی تھی اور مقامی پولیس اہلکار سراغ رساں کتوں کے ساتھ ان مقامات پر پہنچے تھے تاہم کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تلاش کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اطلاع جھوٹی تھی۔

پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا اور غلط خبر دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی۔

نمبر ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ فون کال کرنے والا شخص ایک ٹرک ڈارئیور تھا اور اس کے ساتھ دیگر 2 آدمی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے ہسپتال منتقل

یہ شبہ ہے کہ جب یہ جعلی کال کی گئی تو وہ تینوں افراد شراب پی رہے تھے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سینئر انسپکٹر ششی کانت مانے نے کہا کہ 'ہم نے باہر سے امیتابھ بچن کے چاروں بنگلوں کی تلاشی لی تھی کہ وہاں کچھ گڑبڑ تو نہیں'۔

پولیس کے مطابق کوئی مشکوک چیز نہ ملنے کے بعد پولیس نے اسے جعلی فون کال قرار دے دیا۔

بعدازاں پولیس نے فون کال میں ملوث تینوں افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے انکوائری کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شراب کے نشے میں ایسا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024